خیبرپختونخوا پولیس کو جدید سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے بکتر بند گاڑیاں، طویل فاصلے تک نشانہ بنانے والے ہتھیار، نائٹ وژن اور تھرمل امیجنگ آلات، اینٹی ڈرون سسٹمز اور دیگر جدید آلات فراہم کیے جا رہے ہیں

March 13, 2026

مقامی حکام کے مطابق زخمی بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

March 13, 2026

ایرانی صدر نے کہا کہ پہلی شرط ایران کے آئینی اور جوہری حقوق کو تسلیم کرنا ہے جبکہ دوسری شرط جنگ کے دوران ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنا ہے

March 13, 2026

سینئر پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے اور سکیورٹی ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

March 13, 2026

لکی مروت میں آئی ای ڈی دھماکے سے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار شہید۔ وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی، علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ

March 13, 2026

اسلام آباد میں ٹریفک پولیس نے الرٹ جاری کرتے ہوئے ریڈ زون سمیت متعدد اہم شاہراہیں بند کر دیں، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت

March 13, 2026

کوہاٹ: پولیس نے اینٹی ڈرون جیمنگ سسٹم سے مشکوک ڈرون ناکارہ بنا دیا

خیبرپختونخوا پولیس کو جدید سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے بکتر بند گاڑیاں، طویل فاصلے تک نشانہ بنانے والے ہتھیار، نائٹ وژن اور تھرمل امیجنگ آلات، اینٹی ڈرون سسٹمز اور دیگر جدید آلات فراہم کیے جا رہے ہیں
اینٹی ڈرون جیمنگ گن

پولیس حکام کے مطابق 13 مارچ 2026 کو کوہاٹ پولیس نے سیکیورٹی کے پیش نظر کوہاٹ کینٹ کے قریب ریڈ زون میں اینٹی ڈرون جیمنگ گن تعینات کی تھی

March 13, 2026

خیبرپختونخوا پولیس نے کوہاٹ میں اینٹی ڈرون جیمنگ سسٹم استعمال کرتے ہوئے ایک مشکوک ڈرون کو ناکارہ بنا دیا۔

پولیس حکام کے مطابق 13 مارچ 2026 کو کوہاٹ پولیس نے سیکیورٹی کے پیش نظر کوہاٹ کینٹ کے قریب ریڈ زون میں اینٹی ڈرون جیمنگ گن تعینات کی تھی۔

اسی دوران فضا میں ایک ڈرون دیکھا گیا جسے فوری طور پر جیمنگ سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جیمنگ گن نے ڈرون کے موٹر سسٹم کو متاثر کیا جس کے باعث وہ پرواز جاری نہ رکھ سکا اور ناکارہ ہو گیا۔

پولیس کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں ڈرون اپنے ممکنہ ہدف تک پہنچنے یا دھماکہ کرنے میں ناکام رہا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگر اینٹی ڈرون جیمنگ گنز کو درست طریقے سے تعینات کیا جائے تو یہ نظام انتہائی مؤثر ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے ایسے واقعات میں بروقت ردعمل اور صورتحال سے مکمل آگاہی انتہائی ضروری ہے۔

حکام کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کو جدید سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے بکتر بند گاڑیاں، طویل فاصلے تک نشانہ بنانے والے ہتھیار، نائٹ وژن اور تھرمل امیجنگ آلات، اینٹی ڈرون سسٹمز اور دیگر جدید آلات فراہم کیے جا رہے ہیں۔

دیکھئیے:کوہاٹ کینٹ میں دہشت گردوں کی ڈرون حملوں کی مذموم کوشش؛ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی

متعلقہ مضامین

مقامی حکام کے مطابق زخمی بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

March 13, 2026

ایرانی صدر نے کہا کہ پہلی شرط ایران کے آئینی اور جوہری حقوق کو تسلیم کرنا ہے جبکہ دوسری شرط جنگ کے دوران ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنا ہے

March 13, 2026

سینئر پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے اور سکیورٹی ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

March 13, 2026

لکی مروت میں آئی ای ڈی دھماکے سے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار شہید۔ وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی، علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ

March 13, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *