ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

سفینہ خان نے کہا کہ آئین میں فوج یا پولیس اہلکار کو لازماً شہید قرار دینے کی کوئی شق نہیں، شہادت ایک دینی مقام ہے۔

August 6, 2026

شیخ حسینہ بیٹے کو آگے لا کر نیا سیاسی روپ دھارنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم بنگلہ دیشی عوام نے پرانے بیانیے اور پاکستان مخالف کارڈ کو رد کر دیا ہے۔

August 6, 2026

نیشنل ریزسٹنس فرنٹ اور اتحادی فورسز نے طالبان کی حمایت کرنے والے غیر ملکی جنگجوؤں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کا حکم دے دیا، عدم تعمیل پر عسکری کارروائی کا انتباہ۔

August 6, 2026

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی طویل حکومت کے باوجود کارکردگی صفر، مون سون بارشوں سے ہسپتال اور بازار زیرِ آب۔

August 6, 2026

ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں کواڈ کاپٹر حملے میں 1 شخص ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا، جبکہ کے پی میں فتنۃ الخوارج کے خلاف فورسز کا گھیراؤ سخت ہو چکا ہے۔

August 6, 2026

افغانستان میں پھنسے تقریباً 200 پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کی اپیل، سفارتخانے کی تصدیق کے منتظر

طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، رہائش، خوراک اور سیکیورٹی سے متعلق مسائل بڑھتے جا رہے ہیں، جبکہ تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ پاکستانی سفارتخانے فوری طور پر افغان حکام کے ساتھ رابطہ کر کے تصدیقی عمل مکمل کریں تاکہ ان کی واپسی ممکن بنائی جا سکے۔
افغانستان میں پھنسے تقریباً 200 پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کی اپیل، سفارتخانے کی تصدیق کے منتظر

اس حوالے سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایک پریس کانفرنس میں دفتر خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ افغانستان میں موجود پاکستانی طلبہ کی مدد کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

January 24, 2026

افغانستان میں زیر تعلیم یا مقیم تقریباً 200 پاکستانی طلبہ وطن واپسی کے خواہاں ہیں، تاہم وہ تاحال پاکستانی سفارتی مشنز کی تصدیق کے منتظر ہیں جس کے باعث ان کی واپسی میں تاخیر کا سامنا ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ افغان حکام نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے سفارتی مشنز کی جانب سے طلبہ کی فہرست کی باضابطہ تصدیق کے بغیر انہیں واپس جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

طلبہ کے مطابق اگر سفارتی تصدیق نہ ہوئی تو انہیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ طلبہ نے حکومت پاکستان سے فوری مداخلت اور تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ وہ محفوظ طریقے سے اپنے وطن واپس آ سکیں۔

اس حوالے سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایک پریس کانفرنس میں دفتر خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ افغانستان میں موجود پاکستانی طلبہ کی مدد کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ حکومت بیرون ملک موجود پاکستانی شہریوں، بالخصوص طلبہ، کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے سفارتی ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، رہائش، خوراک اور سیکیورٹی سے متعلق مسائل بڑھتے جا رہے ہیں، جبکہ تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ پاکستانی سفارتخانے فوری طور پر افغان حکام کے ساتھ رابطہ کر کے تصدیقی عمل مکمل کریں تاکہ ان کی واپسی ممکن بنائی جا سکے۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق معاملے پر غور جاری ہے اور افغان حکام سے رابطے میں ہیں، تاہم سفارتی تصدیق کے عمل اور واپسی کے شیڈول سے متعلق تاحال کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

دیکھیں: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ، 9 افراد ہلاک

متعلقہ مضامین

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

سفینہ خان نے کہا کہ آئین میں فوج یا پولیس اہلکار کو لازماً شہید قرار دینے کی کوئی شق نہیں، شہادت ایک دینی مقام ہے۔

August 6, 2026

شیخ حسینہ بیٹے کو آگے لا کر نیا سیاسی روپ دھارنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم بنگلہ دیشی عوام نے پرانے بیانیے اور پاکستان مخالف کارڈ کو رد کر دیا ہے۔

August 6, 2026

نیشنل ریزسٹنس فرنٹ اور اتحادی فورسز نے طالبان کی حمایت کرنے والے غیر ملکی جنگجوؤں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کا حکم دے دیا، عدم تعمیل پر عسکری کارروائی کا انتباہ۔

August 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *