معروف کھلاڑی ارشد ندیم نے پندرہ جولائی کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والے ورلڈ ایتھلیٹکس مقابلے میں عدمِ شرکت کا فیصلہ کرلیا۔
ارشد ندیم نے اپنی عدمِ شرکت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے یہ فیصلہ اپنے زخم کی وجہ سے کرنا پڑا ہے۔
دورانِ ٹریننگ پنڈلی میں کھچاؤ محسوس ہواتھا، جس بناء پر مقابلے میں عدمِ شرکت کا فیصلہ کیا، کہیں یہ معمولی زخم کوئی سنگین مسئلہ بن جائے، اس بناء پر مجھے یہ قدم اٹھانا پڑا۔
قومی کھلاڑی و ماہر نیزہ باز ارشد ندیم نے کہا اُن کی ساری توجہ اب بین الاقوامی مقابلوں پر مرکوز ہے۔
انہوں نے مزید کہا میری تمام تر توجہ ٹوکیو میں ہونے والے ورلڈ چیمپئن شپ پر ہے۔ میری14 جولائی کو لندن روانگی ہے، جہاں میں اپنی تیاریوں کا ازسرِ نو آغاز کروں گا۔
موسم کے ٹریننگ پر اثرات
ارشد ندیم نے پاکستان کے موسم اور ٹریننگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں پاکستان میں شدید گرمی پڑ رہی ہے، اور ساتھ ہی مون سون بارشوں کا بھی آغاز ہوگیا ہے، جس کے باعث ٹریننگ میں بڑی مشکلات درہیش رہی ہیں۔
ٹریننگ کے مرحلے سے گزرنے اور مکمل تیاری کے بعد ارشد ندیم 16 اگست کو پولینڈ میں ہونے والے ڈائمنڈ لیگ مقابلے میں شرکت کریں گے۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا انگلینڈ میں ٹریننگ اور خوشگوار موسم کے باعث بہتر کارکردگی دکھا سکوں گا۔
دیکھیں: بڑی خوشخبری! اوورسیز پاکستانیوں کے لیے 120 دن تک مفت رجسٹریشن