نواب شاہ: محسن نقوی کی زرداری اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر داخلہ محسن نقوی کی نواب شاہ میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات، سیاسی امور، ملکی سکیورٹی اور نئے صوبوں کے قیام پر تبادلہ خیال۔
نواب شاہ: صدر زرداری اور محسن نقوی کی اہم ملاقات

محسن نقوی کی نواب شاہ آمد، صدر زرداری سے ملاقات میں نئے صوبوں اور ملکی سکیورٹی پر اہم گفتگو۔

November 13, 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان نواب شاہ میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی امور، ملکی سکیورٹی صورتحال اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔ ملاقات کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی زرداری ہاؤس سے ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری گزشتہ 10 روز سے سندھ میں قیام پذیر ہیں۔ اس دوران انہوں نے ٹھٹہ، سجاول اور ٹنڈو الہ یار کے اضلاع کے دورے بھی کیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاملے پر ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے، اگر عوام صوبے بنانے کے حق میں ہوں تو نئے صوبے قائم کر دیے جائیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک میں ری سیٹ کے معاملے پر وہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک پیج پر ہیں، جبکہ نئے صوبوں سے متعلق کوئی بھی فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

مختلف تجزیاتی حلقوں اور ناقدین نے بھارت میں پیش آنے والے سیکیورٹی واقعات کے بعد پاکستان پر عائد کیے جانے والے الزامات اور ڈی جی پی نلین پربھات کے کردار پر سوالات اٹھائے ہیں۔

November 13, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنا کر ریفائننگ، مینوفیکچرنگ اور مقامی آبادی کی ترقی کو یقینی بنانا قومی مقصد ہے۔

November 13, 2026

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی ایکس پوسٹ کے جواب میں سامنے آنے والے بیان میں چشمہ-5 کو محفوظ شہری جوہری بجلی گھر قرار دیتے ہوئے ان کی تنقید مسترد کر دی گئی ہے۔

November 13, 2026

اٹلی میں پیدا ہونے والی سونیا گاندھی کیسے بھارتی سیاست کا اہم نام بنیں؟ راجیو گاندھی سے شادی، خاندانی سانحات اور کانگریس کی قیادت تک ان کی زندگی کی مکمل کہانی۔

November 13, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *