اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور مسئلہ فلسطین مسلم امہ کے اجتماعی شعور میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

September 22, 2026

لوئر کرم میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 خوارج ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے، علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

September 22, 2026

افغانستان میں طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت کے جغرافیائی پھیلاؤ اور قندھار سمیت اہم مراکز میں سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے سے طالبان رجیم کا حفاظتی ڈھانچہ شدید دباؤ کا شکار ہو چکا ہے۔

September 22, 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ، خیبر پختونخوا کی سکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر بریفنگ۔

September 22, 2026

پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر عادل راجہ اور بھارتی اکاؤنٹس کا مربوط پراپیگنڈا اور گٹھ جوڑ بے نقاب۔

September 22, 2026

افغان صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل میں پاکستانی فضائی حملوں میں حافظ گل بہادر گروپ کو نشانہ بنائے جانے کا مقامی شہری کا دعویٰ۔

September 22, 2026

فیلڈ مارشل کا دورۂ پشاور، فارمیشنز کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ، خیبر پختونخوا کی سکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر بریفنگ۔
عاصم منیر کا پشاور دورہ، فارمیشنز کو چوکس رہنے کی ہدایت

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ، خیبر پختونخوا کی سکیورٹی صورتحال، بارڈر مینجمنٹ اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ۔

September 22, 2026

پشاور: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبر پختونخوا کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو صوبے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز، بارڈر مینجمنٹ اور تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ کے دوران سکیورٹی سے متعلق دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فارمیشنز کو ہمہ وقت چوکس رہنے اور اعلیٰ ترین سطح کی آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

دہشت گردی کے خاتمے کا عزم

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج قوم کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل تیاری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے عوام کے تحفظ اور سلامتی کے لیے ان کی ثابت قدمی کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔

دیکھیے: آپریشن غضب لِلحق کے تحت فورسز کا بڑا آپریشن، 37 دہشت گرد ہلاک

متعلقہ مضامین

اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور مسئلہ فلسطین مسلم امہ کے اجتماعی شعور میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

September 22, 2026

لوئر کرم میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 خوارج ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے، علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

September 22, 2026

افغانستان میں طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت کے جغرافیائی پھیلاؤ اور قندھار سمیت اہم مراکز میں سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے سے طالبان رجیم کا حفاظتی ڈھانچہ شدید دباؤ کا شکار ہو چکا ہے۔

September 22, 2026

پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر عادل راجہ اور بھارتی اکاؤنٹس کا مربوط پراپیگنڈا اور گٹھ جوڑ بے نقاب۔

September 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *