رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

پہلگام کو ایک سال مکمل ہو گیا مگر بھارت آج بھی کوئی شواہد پیش نہیں کر سکا: عطا تارڑ

عطا اللہ تارڑ نے بھارتی ریاستی پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو بطور آلہ استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کے پاس جعفر ایکسپریس اور خضدار واقعے سمیت دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔
پہلگام کی برسی پر عطا تارڑ کا بیان

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے، لیکن بھارت آج تک اپنے موقف کے حق میں کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکا۔

April 22, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے، لیکن بھارت آج تک اپنے موقف کے حق میں کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واقعے کے محض 10 منٹ کے اندر ایف آئی آر کا اندراج اس بات کا ثبوت ہے کہ اس کا متن پہلے سے تیار تھا اور یہ ایک خود ساختہ آپریشن تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے محض پروپیگنڈا ٹول کے طور پر جنگی جنون پیدا کیا، لیکن عالمی میڈیا اور خود بھارتی سول سوسائٹی نے اس ڈرامے پر سنجیدہ سوالات اٹھا کر مودی سرکار کو بے نقاب کر دیا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے بھارتی ریاستی پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو بطور آلہ استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کے پاس جعفر ایکسپریس اور خضدار واقعے سمیت دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ‘فتنہ الہندوستان’ بی ایل اے اور ‘فتنہ الخوارج’ (ٹی ٹی پی) کے ذریعے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ عالمی سطح پر سکھ رہنماؤں کے قتل میں بھی بھارتی ریاست کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آ چکے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے واضح ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تنازع ہے جسے بھارت اندرونی معاملہ قرار دے کر دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہے اور پوری قوم ملک سے اس ناسور کے خاتمے کے لیے متحد ہے۔

دیکھئیے:پہلگام: ایک سال، ایک سبق، ایک نئی قوت

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *