اس معاہدے کا مقصد ناکام پناہ گزینوں کو ازبکستان کے راستے واپس افغانستان بھیجنا ہے۔ یہ معاہدہ آئندہ ماہ سات مئی کو تاشکند میں طے پائے گا، جس کے لیے آسٹریا کے وزرائے خارجہ اور داخلہ ازبکستان کا دورہ کریں گے۔

April 30, 2026

اتحاد ایئرلائنز نے 15 پاکستانی ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا؛ 18 سال تک خدمات انجام دینے والے ملازم کو بھی 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم۔

April 30, 2026

بھارتی الیکشن کمیشن کی خصوصی نظرثانی کے تحت ویسٹ بنگال میں تقریباً 91 لاکھ ووٹروں کے نام فہرست سے خارج کیے گئے، جن میں متاثرہ افراد کا بڑا حصہ مسلمانوں پر مشتمل بتایا جاتا ہے، جس پر مقامی سطح پر تشویش اور احتجاج سامنے آیا ہے۔

April 30, 2026

بھارتی ٹیلی گرام چینلز کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو پیسوں کے عوض حساس عسکری معلومات شیئر کرنے کا لالچ دے کر جاسوسی پر اکسانے کا انکشاف ہوا ہے۔

April 30, 2026

اسرائیلی فوج نے بحیرہ روم میں غزہ جانے والے سب سے بڑے امدادی بیڑے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کر کے 7 کشتیاں قبضے میں لے لیں اور متعدد کارکنوں کو ہراساں کیا۔

April 30, 2026

طالبان کمانڈر عبدالحمید خراسانی نے پاکستان کے خلاف جنگ کے لیے کابل قیادت سے احکامات طلب کر لیے؛ کابل انتظامیہ کا عسکریت پسندانہ کردار اور جارحانہ عزائم بے نقاب۔

April 30, 2026

آسٹریا کا ازبکستان کے راستے افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

اس معاہدے کا مقصد ناکام پناہ گزینوں کو ازبکستان کے راستے واپس افغانستان بھیجنا ہے۔ یہ معاہدہ آئندہ ماہ سات مئی کو تاشکند میں طے پائے گا، جس کے لیے آسٹریا کے وزرائے خارجہ اور داخلہ ازبکستان کا دورہ کریں گے۔
افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

طالبان کے دو ہزار اکیس میں دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے آسٹریا نے گزشتہ سال پہلی بار چند افغان شہریوں کو ملک بدر کیا تھا جبکہ حالیہ دنوں میں شام کے چند شہریوں کو بھی واپس بھیجا جا چکا ہے۔

April 30, 2026

آسٹریا کی حکومت نے تارکینِ وطن کے حوالے سے سخت پالیسی اپناتے ہوئے ازبکستان کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد ناکام پناہ گزینوں کو ازبکستان کے راستے واپس افغانستان بھیجنا ہے۔ یہ معاہدہ آئندہ ماہ سات مئی کو تاشکند میں طے پائے گا، جس کے لیے آسٹریا کے وزرائے خارجہ اور داخلہ ازبکستان کا دورہ کریں گے۔

یورپی یونین کے رکن ممالک، جن میں ڈنمارک، آسٹریا، یونان، جرمنی اور ہالینڈ شامل ہیں، غیر قانونی تارکینِ وطن کے لیے بلاک سے باہر مراکز قائم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ آسٹریا کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ ان افراد کی منتقلی کے لیے انتہائی اہم ہے جنہیں ان کے آبائی ممالک واپس بھیجا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ طالبان کے دو ہزار اکیس میں دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے آسٹریا نے گزشتہ سال پہلی بار چند افغان شہریوں کو ملک بدر کیا تھا جبکہ حالیہ دنوں میں شام کے چند شہریوں کو بھی واپس بھیجا جا چکا ہے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ بینیٹ نے اس اقدام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ فیصلہ غیر واپسی کے اصول کی خلاف ورزی ہو سکتا ہے کیونکہ افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال اب بھی تشویشناک ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اس پیشرفت کو تشویشناک قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کی زبردستی ملک بدری انہیں سنگین خطرات سے دوچار کر سکتی ہے۔ ناقدین کا ماننا ہے کہ یہ معاہدہ خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی ایک مثال بن سکتا ہے۔

دیکھئیے:افغان طالبان میں چھپا عسکریت پسند نیٹ ورک بے نقاب؛ عبد الحمید خراسانی کا پاکستان کے خلاف باقاعدہ اعلانِ جنگ

متعلقہ مضامین

اتحاد ایئرلائنز نے 15 پاکستانی ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا؛ 18 سال تک خدمات انجام دینے والے ملازم کو بھی 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم۔

April 30, 2026

بھارتی الیکشن کمیشن کی خصوصی نظرثانی کے تحت ویسٹ بنگال میں تقریباً 91 لاکھ ووٹروں کے نام فہرست سے خارج کیے گئے، جن میں متاثرہ افراد کا بڑا حصہ مسلمانوں پر مشتمل بتایا جاتا ہے، جس پر مقامی سطح پر تشویش اور احتجاج سامنے آیا ہے۔

April 30, 2026

بھارتی ٹیلی گرام چینلز کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو پیسوں کے عوض حساس عسکری معلومات شیئر کرنے کا لالچ دے کر جاسوسی پر اکسانے کا انکشاف ہوا ہے۔

April 30, 2026

اسرائیلی فوج نے بحیرہ روم میں غزہ جانے والے سب سے بڑے امدادی بیڑے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کر کے 7 کشتیاں قبضے میں لے لیں اور متعدد کارکنوں کو ہراساں کیا۔

April 30, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *