اسرائیلی میڈیا کے مطابق رضاکار فوجیوں نے راکٹ اور میزائل حملوں سے ناکافی تحفظ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے پوسٹنگ پر رپورٹ کرنے سے انکار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بار بار مطالبات کے باوجود بنکرز کی فراہمی لاجسٹک مسائل کے نام پر مؤخر کی جا رہی ہے
کابل سے موصول معلومات میں کہا گیا ہے کہ سرحدی علاقوں میں اس وقت کوئی عسکری کارروائی یا انگیجمنٹ نہیں ہو رہی۔ ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور بعض صحافی گروپس میں پھیلائی جانے والی اطلاعات حقیقت کے برعکس ہیں
دفاعی ماہرین نے اقوامِ متحدہ (او سی ایچ اے) کی رپورٹ کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر حملوں کو ‘شہری نقصان’ بتا کر حقائق مسخ کر رہا ہے
پاکستان کی جانب سے عید کے موقع پر فوجی کاروائیوں میں عارضی تعطل کے باوجود طالبان رہنماء ہیبت اللہ اخوندزادہ نے قندھار میں اشتعال انگیز خطاب کیا ہے، جس میں سرحد پار دہشت گردی کے اصل مسئلے کو نظر انداز کیا گیا ہے
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علمائے تشیع سے ملاقات میں قومی اتحاد، آپریشن ’غضب للحق‘ کے اہداف اور سرحد پار دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے سخت مؤقف کا اعادہ کیا ہے
خیبرپختونخوا کے متعدد سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کے بجٹ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس پر ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ نے ڈی ایچ کیو چارسدہ، سوات اور ایبٹ آباد سمیت کئی ہسپتالوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں
سکیورٹی اداروں نے خضدار میں کاروائی کرتے ہوئے مبینہ خودکش بمبار لائبہ عرف فرزانہ کو گرفتار کر لیا، جس کے اعترافی بیان نے دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے خواتین کے استحصال کو بے نقاب کر دیا ہے