ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرنے والے 260 ہلاک افغان شدت پسندوں کی شناخت کا دعویٰ کیا ہے۔

October 1, 2026

گورنر راج اور ایمرجنسی دو الگ آئینی اقدامات ہیں، جن کی شرائط اور طریقۂ کار بھی مختلف ہیں۔

October 1, 2026

بھاٹی گیٹ مین ہول سانحہ: ابتدائی تردید کے بعد ماں اور بچی کی ہلاکت کی تصدیق

بھاٹی گیٹ میں ماں اور بچی کے مین ہول گرنے کے واقعے پر ابتدا میں ایل ڈی اے، واسا اور ریسکیو نے انکار کیا، پولیس نے والد کو چھ گھنٹے حراست میں لیا اور تین افراد گرفتار کیے، بعد میں حقائق سامنے آنے پر مؤقف بدل دیا

لاہور بھاٹی گیٹ میں ماں اور بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی تصدیق کے بعد انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ابتدائی انکاری مؤقف پر سنگین سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں

January 29, 2026

لاہور شہر کے بھاٹی گیٹ میں پیش آنے والا ماں اور کمسن بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا المناک واقعہ بالآخر درست ثابت ہو گیا ہے، جہاں ماں کی لاش کے بعد معصوم بچی کی نعش بھی برآمد کر لی گئی۔ یہ سانحہ نہ صرف شہری سلامتی کے انتظامات بلکہ متعلقہ اداروں کے ابتدائی غیر ذمہ دارانہ رویے پر بھی گہرے سوالات کھڑے کر گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کے بعد پانچ مختلف مقامات پر وسیع تلاش و بچاؤ آپریشن کیا گیا۔ کمسن بچی کی لاش اسی مین ہول سے ملی جہاں سے کئی گھنٹے قبل اس کی والدہ کی لاش نکالی گئی تھی۔

واقعے کی ابتدائی خبر موصول ہونے پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)، واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) اور ریسکیو 1122 نے اسے بے بنیاد قرار دے دیا تھا۔ مزید یہ کہ پولیس نے مکمل تفتیش کا انتظار کیے بغیر متاثرہ بچی کے والد کو حراست میں لے لیا، جسے تقریباً چھ گھنٹے بعد رہا کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے ابتداء میں معاملے کو “گھریلو تنازعہ” کا نام دیتے ہوئے شوہر سمیت تین افراد کو گرفتار کیا تھا، لیکن بعد میں حقائق کی تصدیق ہونے پر انہیں اپنا مؤقف تبدیل کرنا پڑا۔

لاہور انتظامیہ نے خاتون کی لاش چند گھنٹے کے اندر ڈھونڈ لی تھی، تاہم معصوم بچی کی لاش برآمد ہونے میں پندرہ گھنٹے سے زائد عرصہ لگا۔ اس تاخیر پر شہری حلقوں کی جانب سے سخت تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

واقعے کے بعد شہریوں اور سماجی کارکنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نہ صرف ذمہ دار اداروں اور افسران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، بلکہ شہر بھر میں کھلے اور غیر محفوظ مین ہولز کی فوری نشاندہی، مرمت اور مستقل بندش کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے دل دہلا دینے والے سانحات سے بچا جا سکے۔

دیکھیے: گل پلازہ: کراچی کا جلتا دل اور حکمرانوں کی بےحسی

متعلقہ مضامین

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *