اقوام متحدہ میں افغان مندوب نصیر احمد اندیشہ کا بڑا بیان۔ طالبان کے حالیہ فیصلوں اور احکامات کو ملکی قوانین تسلیم کرنے سے انکار۔ افغان عوام طالبان پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

June 21, 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد اور لبنان جنگ بندی جیسے اہم امور پر مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

June 21, 2026

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

تاپی منصوبہ اور علاقائی تعاون: افغان، ترکمن وزرائے خارجہ کی اہم ویڈیو کانفرنس

افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اور ترکمنستان کے وزیر خارجہ راشد مردوف کی ویڈیو کانفرنس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون، تاپی اور ریلوے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو
افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اور ترکمنستان کے وزیر خارجہ راشد مردوف کی ویڈیو کانفرنس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون، تاپی اور ریلوے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو

ترکمنستان کے نائب وزیر اعظم راشد مردوف نے تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترکمنستان موجودہ حالات میں بھی افغانستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری جاری رکھے گا اور مشترکہ منصوبوں پر ہم آہنگی اور عملدرآمد کو اہمیت دیتا ہے

January 29, 2026

افغانستان اور ترکمنستان کے وزرائے خارجہ کے مابین ویڈیو کانفرنس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، علاقائی تعاون ، تاپی منصوبے سمیت متعدد منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ افغان وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیاء احمد تکل کے مطابق وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اور ترکمنستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ راشد مردوف کے مابین ہونے والی گفتگو میں دونوں ممالک کے تعلقات کو عملی اور نتیجہ خیز سمت میں لے جانے کا عزم کیا گیا۔

توانائی کے شعبے
گفتگو میں سب سے اہم پیشرفت تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے رہی۔ وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ہرات کی سمت منصوبے پر عملی کام کے آغاز کا اعلان کیا، جو اس طویل المدت منصوبے میں ایک اہم سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔ اسی طرح ریلوے اور دیگر رابطہ کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر بات چیت ہوئی، جو وسطی اور جنوبی ایشیا کے درمیان افغانستان کو ایک اہم معاشی پل بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

ترکمنستان کا مؤقف
ترکمنستان کے نائب وزیر اعظم راشد مردوف نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ترکمنستان موجودہ حالات کے باوجود افغانستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مشترکہ منصوبوں پر ہم آہنگی، اعلیٰ سطحی دوروں کے تسلسل اور طے شدہ پروگراموں پر عملدرآمد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

افغانستان کے معاشی مفادات
افغان وفد نے اس بات کا ذکر کیا کہ یہ تعاون افغانستان کو علاقائی معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ رابطہ کاری نہ صرف افغانستان کی معیشت کو مضبوط بنائے گی بلکہ پورے خطے میں توانائی اور تجارت کے بہاؤ میں بھی انقلاب لائے گی۔

دیکھیے: شدید بین الاقوامی تنقید کے بعد افغان طالبان کے نئے تعزیری قانون کے بارے میں ذبیح اللہ مجاہد کی بی بی سی کو وضاحتیں

متعلقہ مضامین

اقوام متحدہ میں افغان مندوب نصیر احمد اندیشہ کا بڑا بیان۔ طالبان کے حالیہ فیصلوں اور احکامات کو ملکی قوانین تسلیم کرنے سے انکار۔ افغان عوام طالبان پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

June 21, 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد اور لبنان جنگ بندی جیسے اہم امور پر مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

June 21, 2026

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *