اقوامِ متحدہ میں افغانستان کے قائم مقام مستقل مندوب نصیر احمد فائق نے افغان طالبان کی حکومت کی قانونی حیثیت کو مسترد کرتے ہوئے یو این نشست پر ان کے دعوے کو کھلے عام چیلنج کر دیا ہے۔
عسکریت پسند تنظیموں تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار کے مابین اندرونی اختلافات انتہائی شدت اختیار کر گئے ہیں، جس کے بعد دونوں گروپوں میں باقاعدہ تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
فتنہ الخوارج کے نیٹ ورکس میں گہری پھوٹ سامنے آئی ہے، گل بہادر گروپ کے کمانڈر تلوار نے ٹی ٹی پی پر دھوکے سے اپنے ساتھیوں کو قتل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
اوگرا نے مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 28 فیصد تک کا اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد سوئی نادرن پر نئی قیمت 16.98 اور سوئی سدرن پر 16.04 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ نے طالبان کے نئے عائلی قانون کو صنفی امتیاز کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کم عمری کی شادی کو فروغ ملے گا اور خواتین کے حقوق مزید سلب ہوں گے۔