وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کر کے آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں کی مذمت کی اور مملکت کی سلامتی کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
باجوڑ میں فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک افغان عسکریت پسند اسامہ حیدر کی ہلاکت نے افغان طالبان اور دہشت گرد نیٹ ورکس کے گٹھ جوڑ کو آشکار کر دیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی افغانستان میں پاکستان کے فضائی حملوں سے متعلق تازہ رپورٹ کو ناقص تحقیقات، غیر معتبر ذرائع اور آپریشنل شواہد نظر انداز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایران نے کویت میں قائم امریکی عسکری اڈوں پر حملے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم امریکی و کویتی حکام اور آزاد ذرائع نے ان دعوؤں اور ممکنہ نقصانات کی فی الحال تصدیق نہیں کی ہے۔
یمن کی حوثی تحریک انصاراللہ نے بحیرہ احمر میں سعودی عرب کے دو آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ سعودی حکام نے ایک ٹینکر میں آگ لگنے کی تصدیق کی ہے۔
پاکستان نے حوثی ملیشیا کی بحیرہ احمر اور سعودی عرب کو دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی جہازوں پر حملے کی صورت میں دفاع کا حق محفوظ رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔
دہلی میں تعلیمی بے ضابطگیوں اور بے روزگاری پر مودی حکومت کے خلاف طلبہ کے احتجاج پر پولیس تشدد کے بعد نصیر الدین شاہ اور پرکاش راج سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات میدان میں آ گئی ہیں۔
ایف آئی اے اور سکیورٹی اداروں نے افغان شہریوں کو جعلی شناختی دستاویزات فراہم کرنے والے 2 نادرا افسران سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے دہشت گردی سے روابط کا انکشاف کیا ہے۔