کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

نئی دہلی میں مودی حکومت کے خلاف طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، بالی ووڈ بھی سڑکوں پر

دہلی میں تعلیمی بے ضابطگیوں اور بے روزگاری پر مودی حکومت کے خلاف طلبہ کے احتجاج پر پولیس تشدد کے بعد نصیر الدین شاہ اور پرکاش راج سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات میدان میں آ گئی ہیں۔
بیس جولائی کے پارلیمنٹ مارچ پر شدید پولیس تشدد کے بعد مساجد کا ہندو مظاہرین کے لیے کھلنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کی نئی نسل نے ابو الکام آزاد اور مولانا حسین احمد مدنی کے متحدہ قومیت کے فلسفے کو اپنا کر ظالمانہ نظام کو رد کر دیا ہے۔

بھارت میں کاکروچ پارٹی کے دھرنے کے دوران ہندو مسلم نوجوانوں کی مشترکہ آواز نے مذہبی تقسیم کی سیاست کو چیلنج کر دیا ہے۔ تعلیم، روزگار اور مستقبل کے مسائل پر مبنی یہ احتجاج نئی نسل کی بڑھتی ہوئی سیاسی بیداری کی علامت بن کر سامنے آیا ہے۔

July 22, 2026

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں تعلیمی بے ضابطگیوں، پیپر لیکس اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خلاف طلبہ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے پارلیمنٹ کی جانب احتجاجی مارچ کیا ہے۔ مظاہرین نے مودی حکومت کی معاشی و تعلیمی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

احتجاج کو روکنے کے لیے بھارتی پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل برساۓ، جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہو گئے۔ مظاہرین نے شکوہ کیا کہ ملک میں نہ معیاری تعلیم ہے اور نہ روزگار، حکومت چاہتی ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوان بھی چائے بیچیں۔

طلبہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس کارروائی کے دوران طالبات کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور ہراساں کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 12 برسوں میں ایک بھی پریس کانفرنس نہیں کی اور گودی میڈیا حکومتی دباؤ کا شکار ہو کر حقائق چھپا رہا ہے۔

دوسری جانب کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت میں جاری اس احتجاجی تحریک کو بالی ووڈ کی معروف شخصیات کی شدید حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے پولیس تشدد کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اہلکاروں کو امریکی ایجنسی سے تشبیہ دی اور نوجوانوں سے جدوجہد جاری رکھنے کی اپیل کی۔

معروف اداکار پرکاش راج نے مظاہرین کے ساتھ مارچ میں شرکت کی اور کہا کہ ملک میں ایک بار پھر تحریکِ آزادی جیسی عوامی لہر جنم لے رہی ہے۔ اس کے علاوہ شبانہ اعظمی، رتیک روشن، سوناکشی سنہا، عرفی جاوید اور منور فاروقی سمیت دیگر فنکاروں نے بھی طلبہ کے جائز حقوق اور تعلیمی اصلاحات کا مطالبات کیا ہے۔

مظاہرین اور بالی ووڈ شخصیات نے تعلیمی نظام میں عدم شفافیت اور پیپر لیک کے باعث طلبہ کی خودکشیوں کو حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم اور وزیرِ تعلیم سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *