ترجمان دفتر خارجہ نے ایمنسٹی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی خطے کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے۔

July 23, 2026

مستونگ کے علاقے ولی خان میں سیشن جج کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج اور گن مین شہید، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

July 23, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کر کے آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں کی مذمت کی اور مملکت کی سلامتی کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

July 23, 2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ایران نے نیا معاہدہ نہ کیا تو اسے عسکری اور معاشی طور پر مزید بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

July 23, 2026

ایران امریکہ کشیدگی اور خلیجی بحران کے حل کے لیے پاکستان کا متوازن سفارتی کردار انتہائی اہم ہے۔ عارضی انتظامات کے بجائے مستقل سیاسی حل ہی خطے کے استحکام کی ضمانت ہے۔

July 23, 2026

باجوڑ میں فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک افغان عسکریت پسند اسامہ حیدر کی ہلاکت نے افغان طالبان اور دہشت گرد نیٹ ورکس کے گٹھ جوڑ کو آشکار کر دیا ہے۔

July 23, 2026

معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ایران نے نیا معاہدہ نہ کیا تو اسے عسکری اور معاشی طور پر مزید بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا منیلا میں بیان: ایران معاہدے کے لیے تیار نہیں، انکار پر سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے ایرانی دفاعی صلاحیت کی تباہی کا دعویٰ بھی کیا۔

July 23, 2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ ایران معاہدہ کرنے کا خواہش مند تو نظر آتا ہے لیکن فی الحال عملی طور پر تیار نہیں ہے، اگر تہران نے معاہدہ نہ کیا تو اسے اس کی شدید اور بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

منیلا میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے تاخیر کی پالیسی خود اس کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے اور موجودہ حالات میں اس کی قیمت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

مارکو روبیو نے ایران پر عہدو پیمان کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تہران کا ماضی کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ وہ جب بھی کوئی معاہدہ کرتا ہے، یا تو اسے توڑ دیتا ہے یا پھر اس کی شرائط تبدیل کرنے کی کوششوں میں لگ جاتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ جاری کشیدگی کی وجہ سے ایران کی دفاعی و صنعتی صلاحیت بری طرح تباہ ہو چکی ہے۔ اس کے ریڈار نظام اور میزائل لانچرز مسلسل تباہ ہو رہے ہیں، جبکہ معیشت کو اربوں ڈالر کا مالی خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

یمن کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ حوثی باگی بالآخر کشیدگی میں کمی لائیں گے۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ حوثیوں کو ایران نے اپنے مفادات کی خاطر گمراہ کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

ترجمان دفتر خارجہ نے ایمنسٹی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی خطے کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے۔

July 23, 2026

مستونگ کے علاقے ولی خان میں سیشن جج کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج اور گن مین شہید، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

July 23, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کر کے آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں کی مذمت کی اور مملکت کی سلامتی کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

July 23, 2026

ایران امریکہ کشیدگی اور خلیجی بحران کے حل کے لیے پاکستان کا متوازن سفارتی کردار انتہائی اہم ہے۔ عارضی انتظامات کے بجائے مستقل سیاسی حل ہی خطے کے استحکام کی ضمانت ہے۔

July 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *