طالبان حکومت 10.3 ارب ڈالر کے شدید تجارتی خسارے، بیرونی امداد کے غیر شفاف استعمال اور منشیات کی کالا بازاری کے باعث شدید معاشی و انتظامی بحران کا شکار ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے چھ ماہ سے اچھے پولیس افسران کی فراہمی کے لیے کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے تعیناتیوں پر شکوہ کیا اور نسلی بنیادوں کے بجائے انتظامی بنیادوں پر نئے یونٹس بنانے کی حمایت کی۔
آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے نعروں اور حکومتی اقدامات میں واضح تضاد سامنے آ گیا۔ الحاق پاکستان پر متنازع بیانات سے لے کر پرتعیش گاڑیوں کی خریداری اور کابینہ کی توسیع تک، ان کا ریکارڈ سوالیہ نشان بن گیا۔
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف کامیاب اقدامات کے بعد ٹی ٹی پی، افغان اور بھارتی اکاؤنٹس پرانی اور جعلی ویڈیوز کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ ہے کہ ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس، فوجی تربیت، میزائل اور ڈرونز فراہم کر رہا ہے، جبکہ تہران نے الزامات مسترد کردیے۔