کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

آپریشن شعبان 2 کے تحت بلوچستان کے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری کی ناکامی، امن و امان کے بگاڑ اور سرکاری وسائل کے ضیاع پر وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت انتظامی کنٹرول سنبھال سکتی ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں بدامنی اور شہداء کے جنازوں سے صوبائی قیادت کی لاتعلقی پر سوالات اٹھ گئے۔

September 22, 2026

بنوں کے شہریوں نے خطے کو الگ صوبہ بنانے اور بنوں کو ہی صدر مقام کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی پر احتجاج میں عوامی لاتعلقی کے بعد خود ساختہ گمشدگی اور اغوا کے ڈرامے رچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

September 22, 2026

آزاد کشمیر احتجاج پر حریت کانفرنس کا دوٹوک مؤقف، پاکستان مخالف بیانیہ مسترد

حریت کانفرنس نے آزاد کشمیر میں پاکستان مخالف مہم سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات کشمیری عوام کے جذبات کی نمائندگی نہیں کرتے۔
حریت کانفرنس نے آزاد کشمیر میں پاکستان مخالف مہم سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات کشمیری عوام کے جذبات کی نمائندگی نہیں کرتے۔

آزاد کشمیر احتجاج کی آڑ میں پاکستان مخالف بیانیہ پھیلانے کی سازش بے نقاب۔ حریت کانفرنس نے پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے شر پسند عناصر کو کشمیر کاز کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

June 11, 2026

آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کی آڑ میں پاکستان مخالف بیانیہ پھیلانے اور مقبوضہ کشمیر کی تحریکِ آزادی کو نقصان پہنچانے کی مبینہ سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائدین اور کشمیری قیادت نے سڑکوں پر ہونے والے اس پراپیگنڈے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اسے دشمن کا ایجنڈا قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ چند شر پسند عناصر کے اقدامات کشمیری عوام کے حقیقی جذبات کی ترجمانی نہیں کرتے۔

دشمن کا ایجنڈا

حریت کانفرنس کی قیادت کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کی سڑکوں پر احتجاج کے بہانے جو پاکستان مخالف مہم چلانے کی کوشش کی گئی، وہ دراصل مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے اور تحریکِ آزادی کو سبوتاژ کرنے کی ایک گہری سازش تھی۔

حریت رہنماؤں نے انکشاف کیا کہ جو عناصر مقبوضہ کشمیر میں جاری سنگین بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، وہی عناصر آج آزاد کشمیر میں پاکستان مخالف مہم چلا کر دشمن کے بیانیے کو مضبوط کر رہے ہیں۔

کشمیری قیادت کا کہنا ہے کہ آئینی، قانونی اور انتظامی معاملات کو متعلقہ فورمز پر حل کیا جاتا ہے، سڑکوں پر دنگا فساد کر کے دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچانا کسی طور پر کشمیر کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ چند مٹھی بھر عناصر کی ان پرتشدد اور منفی سرگرمیوں سے کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

قیادت کا مؤقف

حریت کانفرنس نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں واشگاف الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ تمام آزادی پسند جماعتیں اور مقبوضہ و آزاد کشمیر کے غیور عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کشمیری قیادت نے پاکستان مخالف نعروں اور پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایسے عناصر سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ دل اور دھڑکن کا ہے جو کسی بھی صورت توڑا نہیں جا سکتا۔ کشمیری عوام پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی مسلسل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ دنیا کے ہر عالمی فورم پر کشمیر کا کیس ایک وکیل کی طرح مضبوطی سے لڑا ہے، اور کشمیری عوام کو پاکستان کی ان مخلصانہ سفارتی کوششوں پر کامل اعتماد ہے۔

بھارتی بیانیے کو مسترد کرنے کا عزم

تجزیہ کاروں اور حریت رہنماؤں کے مطابق، دشمن قوتیں آزاد کشمیر میں انتشار اور بدامنی پھیلا کر عالمی برادری کو یہ تاثر دینا چاہتی ہیں کہ کشمیری پاکستان سے نالاں ہیں، جو کہ سراسر جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈا ہے۔

حریت کانفرنس نے واضح کیا کہ پاکستان کے خلاف مہم چلانا دراصل بھارتی بیانیے کی توثیق کرنے کے مترادف ہے، جسے غیرت مند کشمیری عوام کبھی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے شر پسند عناصر کی سازشوں سے ہوشیار رہیں جو اپنے ذاتی یا بیرونی ایجنڈے کے لیے کشمیر کاز کو قربان کرنا چاہتے ہیں۔


دیکھیے: مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تمام اہلکار شہید

متعلقہ مضامین

کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

آپریشن شعبان 2 کے تحت بلوچستان کے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری کی ناکامی، امن و امان کے بگاڑ اور سرکاری وسائل کے ضیاع پر وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت انتظامی کنٹرول سنبھال سکتی ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں بدامنی اور شہداء کے جنازوں سے صوبائی قیادت کی لاتعلقی پر سوالات اٹھ گئے۔

September 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *