سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

سفینہ خان نے کہا کہ آئین میں فوج یا پولیس اہلکار کو لازماً شہید قرار دینے کی کوئی شق نہیں، شہادت ایک دینی مقام ہے۔

August 6, 2026

شیخ حسینہ بیٹے کو آگے لا کر نیا سیاسی روپ دھارنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم بنگلہ دیشی عوام نے پرانے بیانیے اور پاکستان مخالف کارڈ کو رد کر دیا ہے۔

August 6, 2026

فتنۃ الخوارج اور عوامی ایکشن کمیٹی کا مبینہ گٹھ جوڑ بے نقاب

آزاد کشمیر احتجاج کے دوران کالعدم فتنۃ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مبینہ روابط اور بھارتی نیٹ ورکس کی جانب سے اس بیانیے کو فروغ دینے کے دعوے سامنے آئے ہیں۔
آزاد کشمیر احتجاج: ٹہ ٹی پی اور عوامی ایکشن کمیٹی کا مبینہ گٹھ جوڑ بے نقاب

آزاد کشمیر میں جاری احتجاج کی آڑ میں کالعدم فتنۃ الخوارج کا مبینہ اعلامیہ سامنے آنے اور بھارتی اکاؤنٹس سے اس کی تشہیر کے بعد ملک دشمن عناصر کا خطرناک گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا ہے۔

June 8, 2026

آزاد جموں و کشمیر میں جاری سیاسی احتجاج اور عوامی مطالبات کی آڑ میں ملک دشمن عناصر اور کالعدم تنظیموں کے مابین ایک خطرناک گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹس اور شواہد کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی/فتنۃ الخوارج) کی جانب سے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے حق میں ایک باقاعدہ تحریری اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس نے ملکی سلامتی کے اداروں اور تجزیہ کاروں کے لیے تشویش کی ایک نئی لہر پیدا کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سامنے آنے والے شواہد میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی کے نام سے جاری کردہ اس مبینہ خط میں راولاکوٹ فائرنگ اور عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما عمر نذیر کشمیری پر ہونے والے حملے کو بنیاد بنا کر ریاستی اداروں کے خلاف شدید ہرزہ سرائی کی گئی ہے۔

اس اعلامیے میں سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کشمیری عوام کے مطالبات کی آڑ میں موجودہ نظام اور سیکورٹی اداروں کے خلاف کھڑے ہوں۔

سکیورٹی ماہرین کے مطابق اس معاملے کا سب سے تشویشناک پہلو یہ ہے کہ کالعدم تنظیم کے اس اعلامیے کو سوشل میڈیا پر سب سے پہلے ابھینندن مشرا نامی ایک معروف بھارتی اکاؤنٹ سے شیئر اور ایمپلیفائی کیا گیا۔ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ ایکس اکاؤنٹ مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی را سے وابستہ نیٹ ورک کا حصہ ہے، جو پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے مسلسل مہم چلاتا رہتا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف کالعدم فتنۃ الخوارج کی حمایت اور دوسری طرف بھارتی نیٹ ورکس کے ذریعے اس کی فوری تشہیر اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان میں ہونے والے پُرامن یا سیاسی احتجاجی مظاہروں کو پرتشدد رنگ دینے اور ملک میں انارکی پھیلانے کے لیے ایک منظم اور مربوط کوشش کی جا رہی ہے۔

عوامی مطالبات کو ریاست اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا یہ حربہ پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ایک بڑی اور گہری سازش کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

قومی سلامتی کے ماہرین نے اس صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو حقائق، شفافیت اور جوابدہی کی ضرورت ہے، اور کسی بھی بیرونی یا اندرونی شرپسند عنصر کو یہ اجازت نہیں دی جانی چاہیے کہ وہ عوامی مسائل کی آڑ لے کر پاکستان کے امن و استحکام کو داؤ پر لگائے۔

متعلقہ مضامین

سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *