بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر مؤخر کرنے کے اقدام نے خطے میں پانی کی تقسیم اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

September 25, 2026

ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی لہر تیز ہو گئی، سندھ اور بلوچستان کے بعد ہزارہ ڈویژن کے شہریوں نے بھی الگ صوبے کا بھرپور مطالبہ کر دیا۔

September 25, 2026

جامعہ الرشید کے مہتمم مفتی عبدالرحیم نے افغان طالبان کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف عملاً جنگ لڑ رہے ہیں۔

September 25, 2026

پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ اس کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

September 25, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

بغداد کے وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، 10 امریکی فوجی ہلاک

بغداد کے وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں کا حملہ؛ روسی میڈیا کا 10 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ۔ عراقی مزاحمتی تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی
بغداد کے وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں کا حملہ؛ روسی میڈیا کا 10 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ۔ عراقی مزاحمتی تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

بغداد ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرون حملہ؛ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 10 امریکی فوجی ہلاک

March 16, 2026

عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع ‘وکٹوریہ بیس’ کو ڈرونز اور راکٹوں کے ذریعے شدید حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ روسی میڈیا نے عراقی مزاحمتی تنظیم کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 10 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع اس فوجی تنصیب پر حملہ رات گئے کیا گیا، جس میں جدید ڈرونز اور راکٹوں کا استعمال کیا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے کے بعد بیس کے اندر آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے لیے ہنگامی کوششیں کی گئیں۔ ابتدائی طور پر اس حملے میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، تاہم اب ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں۔

عراقی مزاحمتی تنظیم نے اس کاروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے گزشتہ روز ہی بیس پر ہونے والے حملے کی ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔ امریکی حکام کی جانب سے فوری طور پر ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، اور آزاد ذرائع سے بھی ان اعداد و شمار کی توثیق ہونا ابھی باقی ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں میں حالیہ عرصے میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ خطے میں موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں یہ واقعہ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے، جبکہ سکیورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی امریکا کے لیے ایک بڑا سکیورٹی چیلنج ہے۔

متعلقہ مضامین

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر مؤخر کرنے کے اقدام نے خطے میں پانی کی تقسیم اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

September 25, 2026

ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی لہر تیز ہو گئی، سندھ اور بلوچستان کے بعد ہزارہ ڈویژن کے شہریوں نے بھی الگ صوبے کا بھرپور مطالبہ کر دیا۔

September 25, 2026

جامعہ الرشید کے مہتمم مفتی عبدالرحیم نے افغان طالبان کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف عملاً جنگ لڑ رہے ہیں۔

September 25, 2026

پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *