ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

ماہرین کے مطابق یہ انکشاف اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ افغانستان نہ صرف دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے بلکہ وہاں سے پاکستان کے خلاف منظم کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

October 24, 2025

پاکستان نے بارہا کابل حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے مگر اشرف غنی کی حکومت نے ہمیشہ بھارت کے اشاروں پر عمل کیا۔2014 کے بعد جب امریکا نے اپنی فوجی موجودگی کم کی تو افغانستان میں طالبان نے دوبارہ طاقت حاصل کرنا شروع کی۔

October 24, 2025

امن و سلامتی کی صورتحال پر علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اہم اجلاس

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا تمام ڈپٹی کمشنرز کو میری ہدایت ہے کہ محکمہ داخلہ کی اجازت کے بغیر کوئی بھی کرفیو یا دفعہ 144 نافذ نہیں کرے گا

1 min read

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا تمام ڈپٹی کمشنرز کو میری ہدایت ہے کہ محکمہ داخلہ کی اجازت کے بغیر کوئی بھی کرفیو یا دفعہ 144 نافذ نہیں کرے گا

اجلاس کے دوران حالیہ دنوں میں خیبر پختونخوا میں رونما ہونے والے دہشتگردی کے واقعات بالخصوص باجوڑ میں دہشتگردانہ کاروائی، فوجی جوانوں اور سویلین کی شھادتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا

July 30, 2025

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبے میں امن و سلامتی کی حالیہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ حالیہ دنوں میں خیبر پختونخوا میں رونما ہونے والے واقعات بالخصوص باجوڑ میں دہشتگردانہ کاروائی، فوجی جوانوں اور سویلین کی شھادتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔


وزیرِ اعلی کا کہنا تھا گذشتہ دنوں منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر آج بھی قائم ہیں وفاق کو سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے اہم اقدامات اُٹھانے ہونگے۔۔ ان کا کہنا تھا باجوڑ میں افسوسناک واقعے میں کئیں ریاستی محافظ اور شہری شہید ہوئے۔


وزیر اعلی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف آپریشنز میں شہریوں کے شھادت کے نتیجے میں صوبے بھر میں مایوسی پھیل رہی ہے، اس طرز کے واقعات سے ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان دوریاں پیدا ہورہی ہیں اور نتیجتاً دہشتگردی کے خلاف ہماری جدوجہد کامیاب نہیں ہوپا رہی۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا ہمیں جیسے عوام عزیز ہے ویسے ہی ریاستی اداروں کے محافظ بھی ہمیں عزیز ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف کاروائی میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکار بھی ہمارے اپنے ہیں۔ لیکن ریاست کی غلط پالیسیوں اور جانبدارانہ فیصلوں کی بناء پر ریاستی محافظوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جارہا۔ لہذا حکام بالا کو سنجیدگی سے غور وخوض کرتے ہوئےایسی غلط پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی ہوگی۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا ہم دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن صوبہ بھر کی عوام کے تحفّظات کو دور کرتے ہوئے ایسی پالیسی مرتّب کرنی چاہئیے۔ ہم نے ہمیشہ عوامی مفاد کو ملحوظ رکھتے ہوئے اقدام اٹھائے ہیں، لہذا اپنے عوام کے حقوق کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا تمام ڈپٹی کمشنرز کو میری ہدایت ہے کہ محکمہ داخلہ کی اجازت کے بغیر کوئی بھی کرفیو یا دفعہ 144 نافذ نہیں کرے گا۔

دیکھیں: پاک فوج نے افغان سرحد کے نزدیک دہشتگردوں کے خلاف “آپریشن سر بکف” لانچ کر دیا

متعلقہ مضامین

ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *