باجوڑ ایجنسی 8جولائی2025: سکیورٹی فورسز نےافغان بارڈرسےدہشتگردوں کی دخل اندازی ناکام بنادی۔
ذرائع کےمطابق افغان سرحد سے باجوڑ کے علاقے لوا ماموند میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گردوں کوسکیورٹی فورسز نےہلاک کر دیا، کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب دہشت گردوں نے افغان بارڈر سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کی۔
باجوڑ ایجنسی، خفیہ اطلاع پرکاروائی
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع کی بنیاد پربروقت کاروائی کرتےہوئے ٹی ٹی پی کے ۸دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ تبادلےکےنتیجےمیں تحریک طالبان پاکستان کے 8 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ سکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقسان نہیں ہوا۔۔
بتایاجارہاہیکہ پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنے والےدہشتگردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سےتھا۔
حفاظتی اقدامات میں اضافہ
فورسز نےحفاظتی تدابیراختیارکرتےہوئے سرحدی گشت بڑھا دی ہے تاکہ افغان سرحد سے دہشتگردی پرمشتمل واقعات کی روک تحام کی جاسکے۔
پاک۔افغان تعلقات پراثرانداز؟
ماضی میں بھی بارہا مرتبہ افغان حکام کومتوجہ کیاجاچکاہےکہ افغانستان کی سرزمین پڑوسی ملک پاکستان کےخلاف استعمال ہورہی ہے،لیکن افغان حکام کی عدم سنجیدگی کی بناء پردہشتگرد آزاد گھوم رہےہیں۔نتیجتاً ٹی ٹی پی ودیگر مسلح تنظیموں کی کاروائیوں میں اضافہ دیکھنےکومل رہاہے ۔مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان بہتر ہم اہنگی کی ضرورت ہے،اور یہ تبھی ممکن ہےجب افغان حکام سنجیدگی کا مطاہرہ کریں۔
دیکھیں: ٹی ٹی پی کا باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی قافلے پرحملہ، فوجی گاڑی تباہ