افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

بارہ برس، تین حکومتیں اور ریکارڈ بجٹ کے باوجود خیبر پختونخوا میں 47 لاکھ بچے اسکول سے باہر، صاف پانی کی سہولت محدود اور صحت کارڈ مالی بحران کا شکار ہے۔

August 10, 2026

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام، سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک

ڈھاڈر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بناتے ہوئے متعدد دہشت گرد ہلاک کر دیے، جبکہ ایک جوان شہید ہوا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈھاڈر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بناتے ہوئے متعدد دہشت گرد ہلاک کر دیے، جبکہ ایک جوان شہید ہوا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

بلوچستان کے ضلع کچھی میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی؛ ڈھاڈر میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام، متعدد ہلاک۔ ایک جوان شہید، کلیئرنس آپریشن شروع۔

April 25, 2026

بلوچستان کے ضلع کچھی کی تحصیل ڈھاڈر میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم ‘فتنہ الہندوستان’ کے حملے کو جرات مندی سے ناکام بنا دیا ہے۔ فورسز کی بھرپور جوابی کاروائی کے نتیجے میں حملے میں ملوث متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

معاونِ داخلہ کا بیان

معاونِ برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کاروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ڈھاڈر میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ‘فتنہ الہندوستان’ کے کئی دہشت گرد انجام کو پہنچے ہیں، تاہم اس دوران ایک بہادر جوان نے وطن کا دفاع کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا ہے۔

کلیئرنس اور سرچ آپریشن

بابر یوسفزئی کے مطابق حملے کو ناکام بنانے کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مفرور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر کلیئرنس اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں قیامِ امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر کاروائیوں میں تیزی آئی ہے، اور ڈھاڈر کا یہ واقعہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ اس سے قبل صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں بھی سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تھا۔

دہشت گردی کے خلاف آہنی عزم

ضلع خیبر میں ہونے والے ان کامیاب آپریشنز نے دہشت گرد تنظیموں کے نیٹ ورک کو بری طرح متاثر کیا ہے، جہاں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔ عسکری ذرائع کے مطابق ملک کے کسی بھی حصے میں شرپسندوں کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور سرحد پار سے آپریٹ کرنے والے گروہوں کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *