رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

بلوچستان: آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 15 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔
بلوچستان: آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک

بلوچستان کے 8 اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بڑی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی سیکیورٹی فورسز کو تحسین۔

August 9, 2026

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت مختلف اضلاع میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 15 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے یہ مؤثر کارروائیاں صوبے کے 8 اضلاع مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں خوارج کے ٹھکانوں پر کی گئیں۔

ان کارروائیوں کے نتیجے میں 15 خوارج مارے گئے، جبکہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں جدید عسکری اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق فورسز کی بروقت اور مؤثر پیش قدمی کے باعث خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے اور خطے میں ان کی نقل و حرکت انتہائی محدود ہو گئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت آپریشنز بغیر کسی تعطل کے جاری رکھے جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی شدید تعریف کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ان کامیاب کارروائیوں کے ذریعے فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے، اور دہشت گردی کے خلاف برسرِپیکار بہادر جوان پوری قوم کا فخر ہیں۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ان شاء اللہ عوام کی مکمل حمایت سے بلوچستان سے تمام دہشت گردوں اور فتنے کے تمام عناصر کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *