بلوچستان کے علاقہ بسیمہ میں دہشت گردوں کےحملے میں پاک آرمی کے متعدد جوان شہید، جن میں کپتان محمد آصف سمیت 8 سپاہی شہید ہوئے جبکہ چھ سپاہی زخمی بھی ہوئے ۔
گذشتہ رات مسلح افراد کی ایک بڑی تعداد نے فوج کے مرکزی کیمپ پر حملہ کیا۔ جسکے نتیجے میں ۹ فوجی جوان جام شہادت نوش کرگئے۔
حالیہ دنوں میں سیکیورٹی ادارے شدید خطرات سے دوچار ہیں، دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی اداروں پر حملوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جو دہشت گردوں کی سرگرمیوں اور عزائم کو ظاہر کرتا ہے ۔