مددگار یا مکار؟ جب محافظ ہی قاتل اور درندے بن جائیں

مددگار یا مکار؟

مظفرگڑھ اور فیصل آباد کے افسوسناک واقعات نے رشتوں کے خلوص اور تحفظ کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جنہیں ہم اپنا محافظ اور ہمدرد سمجھتے ہیں، وہ حقیقت میں مددگار ہیں یا مکار؟

بنگلہ دیش آئی سی سی کے فیصلے کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

بنگلہ دیش نے آئی سی سی کے بھارت میں میچز شیڈول نہ بدلنے پر ٹی 20 ورلڈ کپ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا
بنگلہ دیش نے آئی سی سی کے بھارت میں میچز شیڈول نہ بدلنے پر ٹی 20 ورلڈ کپ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا

ایونٹ سے عین قبل ایک اہم ایشیائی ٹیم کی دستبرداری کو عالمی کرکٹ کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے

January 22, 2026

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق ان کی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے دستبردار ہو گئی ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کی درخواست مسترد کر دی کہ ان کے میچز بھارت کے بجائے کسی اور ملک، خاص طور پر سری لنکا میں کرائے جائیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امینُل اسلام نبُل نے آئی سی سی کے فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے واضح کیا کہ بورڈ بھارت میں کھیلنے کے لیے تیار نہیں اور اسی وجہ سے ٹیم اس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے گی۔ ایونٹ سے عین قبل ایک اہم ایشیائی ٹیم کی دستبرداری کو عالمی کرکٹ کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

بنگلہ کرکٹ بورڈ نے اپنی درخواست میں سکیورٹی خدشات کو بنیاد بنایا تھا اور کہا کہ بھارت میں موجودہ حالات میں کھیلنا ٹیم کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ تاہم آئی سی سی نے کہا کہ تمام سکیورٹی جائزوں میں کوئی قابل اعتماد خطرہ نہیں پایا گیا اور شیڈول میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں ہے۔ اور اگر بنگلہ دیش بھارت کا دورہ نہیں کرتا تو اسے ورلڈ کپ سے خارج کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ کسی دیگر ٹیم جیسے اسکاٹ لینڈ، کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

یہ کشیدگی بھارتی پریمیئر لیگ کے دوران بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر مصطفی ضیور رحمان کے معاملے کے بعد شدت اختیار کر گئی، جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔ اس دوران بنگلہ دیش نے آئی پی ایل کے نشریاتی حقوق بھی روک دیے تھے۔

متعلقہ مضامین

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بدر ایم او یو دفاعی صنعت، ٹیکنالوجی اور مشترکہ پیداوار میں تعاون بڑھانے کی اہم پیش رفت ہے۔

November 6, 2026

سعودی اتحاد نے مکہ ریجن کی جانب آنے والے ڈرون کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

November 6, 2026

چین نے ڈی ایف 61 بین البراعظمی میزائل کو راکٹ فورس میں شامل کرلیا، شمالی کوریا کے نئے تجربات اور جاپان کی جوہری پالیسی بھی عالمی توجہ کا مرکز بن گئی۔

November 6, 2026

مظفرگڑھ اور فیصل آباد کے افسوسناک واقعات نے رشتوں کے خلوص اور تحفظ کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جنہیں ہم اپنا محافظ اور ہمدرد سمجھتے ہیں، وہ حقیقت میں مددگار ہیں یا مکار؟

November 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *