بنوں: انٹیلی جنس بنیاد پر ڈرون کارروائی، خارجی کمانڈر جیمید جہنم واصل

بنوں کے علاقے جانی خیل میں خوارج کے ٹھکانے پر کی گئی ڈرون کارروائی کے نتیجے میں اہم کمانڈر جیمید سرہ بنگلہ سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
بنوں میں ڈرون کارروائی، خارجی کمانڈر جیمید سرہ بنگلہ سمیت 2 ہلاک

بنوں کے علاقے جانی خیل میں خوارج کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے میں اہم کمانڈر جیمید سرہ بنگلہ سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے۔

August 8, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے دہشت گرد عناصر کے خلاف ایک اور بڑی اور کامیاب کارروائی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اہم کارروائی بنوں کے دور افتادہ علاقے جانی خیل میں خوارج کی موجودگی کی مستند اطلاعات پر کی گئی، جہاں ان کے ٹھکانے کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

ڈرون کارروائی میں خوارج کے ٹھکانے پر موجود 2 دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جن کا باقاعدہ صفایا کر دیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں خوارج کا ایک انتہائی اہم اور مطلوب کمانڈر جیمید سرہ بنگلہ بھی شامل ہے، جو خطے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون حملہ انٹیلی جنس بنیادوں پر کیا گیا، جس نے خوارج کے نیٹ ورک اور ان کے دفاعی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

کمانڈر جیمید سرہ بنگلہ کی ہلاکت کو علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے اس علاقے میں دہشت گردانہ نیٹ ورک کا شیرازہ بکھر گیا ہے۔

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے جانی خیل اور گرد و نواح کے تمام ملحقہ علاقوں کو مکمل محاصرے میں لے کر سرچ اینڈ سینی ٹائزیشن آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سیکیورٹی خطرے کا خاتمہ کیا جا سکے۔

دیکھیے: ہنگو: سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *