امرتسر اور جالندھر دھماکوں کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب بھگونت مان

یہ بی جے پی کے کام کرنے کا روایتی انداز ہے۔ جس ریاست میں بھی انہیں الیکشن لڑنا ہوتا ہے، وہ پہلے فسادات بھڑکاتے ہیں، چھوٹے پیمانے پر دھماکے کرواتے ہیں، آپس میں لڑائیاں کرواتے ہیں اور لوگوں کو مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر تقسیم کرتے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب کا بی جے پی پر الزام

ان کا کہنا تھا کہ امرتسر اور جالندھر کے حالیہ واقعات دراصل پنجاب میں الیکشن کے لیے بی جے پی کی تیاریاں ہیں۔

May 6, 2026

چندی گڑھ: وزیراعلیٰ پنجاب بھگونت مان نے الزام عائد کیا ہے کہ امرتسر اور جالندھر میں ہونے والے دھماکوں کے پیچھے بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہاتھ ہے، جس کا مقصد آئندہ انتخابات کے پیش نظر صوبے میں بدامنی اور خوف کی فضا پیدا کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ بھگونت مان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بی جے پی کے کام کرنے کا روایتی انداز ہے۔ جس ریاست میں بھی انہیں الیکشن لڑنا ہوتا ہے، وہ پہلے فسادات بھڑکاتے ہیں، چھوٹے پیمانے پر دھماکے کرواتے ہیں، آپس میں لڑائیاں کرواتے ہیں اور لوگوں کو مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر تقسیم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امرتسر اور جالندھر کے حالیہ واقعات دراصل پنجاب میں الیکشن کے لیے بی جے پی کی تیاریاں ہیں۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ نے مزید الزام لگایا کہ بی جے پی محض اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے پنجاب کو خوف، تقسیم اور بدامنی کے ذریعے غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے ان واقعات کو بی جے پی کی “پولرائزیشن کی سیاست” سے جوڑتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ آئندہ انتخابات کے لیے سیاسی فوائد حاصل کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔

بھگونت مان نے واضح کیا کہ بی جے پی کے ان مذموم عزائم کا مقصد پنجاب میں لوگوں کو آپس میں لڑانا ہے، لیکن ریاستی حکومت صوبے کے امن و امان کو ہر قیمت پر برقرار رکھے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسی انتشار پھیلانے والی قوتوں کے ہتھکنڈوں سے ہوشیار رہیں اور متحد رہیں۔

دیکھئیے:جالندھر میں بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر کے باہر سکوٹر میں دھماکہ: وزیرِ اعلیٰ کے دورے کے پیشِ نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ، تحقیقات جاری

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *