افغانستان کے صوبے ہلمند میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کالعدم بی ایل اے کا سینیئر ترین کمانڈر محی الدین بلوچ ہلاک ہو گیا ہے۔

June 13, 2026

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہو گئے جبکہ بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔

June 13, 2026

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن آئرن فسٹ 3 مکمل کرتے ہوئے 62 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کاروائی میں 4 اہم کمانڈرز بھی مارے گئے اور 14 ٹھکانے تباہ کیے گئے۔

June 12, 2026

بلیدہ کے علاقے نیوانو میں ایف سی بلوچستان ساؤتھ نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے دو مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

June 12, 2026

جنوبی وزیرستان میں ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کے درمیان اثر و رسوخ کی کشمکش شدت اختیار کر گئی۔ فرید اللہ گروپ نے ٹی ٹی پی چھوڑ کر جماعت الاحرار میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

June 12, 2026

وفاقی حکومت آج مالی سال 27-2026 کا ساڑھے 17 ہزار ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ پیش کرے گی۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سمیت متعدد اہم اعلانات متوقع ہیں۔

June 12, 2026

افغانستان میں بڑی کاروائی، کالعدم بی ایل اے کا کمانڈر محی الدین بلوچ ہلاک

افغانستان کے صوبے ہلمند میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کالعدم بی ایل اے کا سینیئر ترین کمانڈر محی الدین بلوچ ہلاک ہو گیا ہے۔
افغانستان کے صوبے ہلمند میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کالعدم بی ایل اے کا سینیئر ترین کمانڈر محی الدین بلوچ ہلاک ہو گیا ہے۔

افغانستان کے صوبے ہلمند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم بی ایل اے کا اہم ترین کمانڈر محی الدین بلوچ ہلاک ہو گیا، جسے دہشت گرد گروپ کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

June 13, 2026

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں مطلوب، کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا انتہائی اہم اور سینیئر ترین کمانڈر محی الدین بلوچ ہلاک ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس واقعے کو بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد گروپ کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق، افغان صوبے ہلمند میں روپوش کالعدم تنظیم کے سینیئر کمانڈر محی الدین بلوچ پر نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت اندھا دھند فائرنگ کی جب وہ ایک خفیہ ٹھکانے کے قریب موجود تھا، فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ حملے کے بعد مسلح افراد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سیکیورٹی ماہرین اور ذرائع کا کہنا ہے کہ محی الدین بلوچ کالعدم بی ایل اے کے نیٹ ورک کو چلانے اور پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اور قومی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی میں کلیدی کردار ادا کر رہا تھا۔

افغانستان میں اس کی ہلاکت سے مذکورہ دہشت گرد تنظیم کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہو گئے جبکہ بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔

June 13, 2026

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن آئرن فسٹ 3 مکمل کرتے ہوئے 62 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کاروائی میں 4 اہم کمانڈرز بھی مارے گئے اور 14 ٹھکانے تباہ کیے گئے۔

June 12, 2026

بلیدہ کے علاقے نیوانو میں ایف سی بلوچستان ساؤتھ نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے دو مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

June 12, 2026

جنوبی وزیرستان میں ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کے درمیان اثر و رسوخ کی کشمکش شدت اختیار کر گئی۔ فرید اللہ گروپ نے ٹی ٹی پی چھوڑ کر جماعت الاحرار میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

June 12, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *