سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

سفینہ خان نے کہا کہ آئین میں فوج یا پولیس اہلکار کو لازماً شہید قرار دینے کی کوئی شق نہیں، شہادت ایک دینی مقام ہے۔

August 6, 2026

شیخ حسینہ بیٹے کو آگے لا کر نیا سیاسی روپ دھارنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم بنگلہ دیشی عوام نے پرانے بیانیے اور پاکستان مخالف کارڈ کو رد کر دیا ہے۔

August 6, 2026

بی این ایم اور ڈاکٹر نسیم بلوچ پر بیرونی فنڈنگ اور بلوچ نوجوانوں کے استحصال کے الزامات سامنے آگئے

بی این ایم اور ڈاکٹر نسیم بلوچ پر دہرے معیار، غیر ملکی ایجنڈے اور پراکسی نیٹ ورک کے ذریعے بلوچ نوجوانوں کے استحصال کے سنگین الزامات سامنے آگئے ہیں۔
بی این ایم اور ڈاکٹر نسیم بلوچ پر دہرے معیار اور غیر ملکی ایجنڈے کے تحت بلوچ نوجوانوں کے استحصال کے الزامات سامنے آگئے۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر نسیم بلوچ پر الزام ہے کہ وہ بیرون ملک آرام دہ زندگی گزارتے ہیں جبکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو مبینہ طور پر غلط بیانی اور پراپیگنڈے کے ذریعے متاثر کیا جا رہا ہے۔

May 6, 2026

بلوچستان میں بدامنی پھیلانے اور نوجوانوں کے استحصال میں ملوث بلوچ نیشنل موومنٹ اور اس کے سربراہ ڈاکٹر نسیم بلوچ کے حوالے سے سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ڈاکٹر نسیم بلوچ یورپ کے پرآسائش ماحول میں مقیم ہو کر بلوچستان میں انتشار اور ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دینے کے لیے بیرونی طاقتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

دہرا معیار اور نوجوانوں کا استحصال

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر نسیم بلوچ کا طرزِ زندگی ان کے نام نہاد بیانیے کے بالکل برعکس ہے۔ ان کے اپنے بچے بیرون ملک محفوظ اور آرام دہ زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب بلوچستان کے غریب گھرانوں کے نوجوانوں کو “مظلومیت” کے جھوٹے پراپیگنڈے کے ذریعے دہشت گردی کی آگ میں جھونکا جا رہا ہے۔ بی این ایم کا بنیادی ہدف معصوم نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں ریاست کے خلاف بطور “پراکسی” استعمال کرنا ہے۔

بیرونی فنڈنگ اور ملک دشمن ایجنڈا

بی این ایم کی فنڈنگ کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ تنظیم ان بیرونی طاقتوں سے بھاری رقوم وصول کرتی ہے جن کا واحد مقصد پاکستان میں معاشی عدم استحکام اور بدامنی پیدا کرنا ہے۔ یہ تنظیم بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے خلاف من گھڑت کہانیاں اور جھوٹے مقدمات پیش کر کے ملک کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فنڈنگ بلوچ عوام کی بہتری کے لیے نہیں بلکہ سڑکوں، اسکولوں اور ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

عوامی نمائندگی کا دعویٰ اور حقیقت

بلوچستان کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نسیم بلوچ یا بی این ایم کو کبھی بھی بلوچ عوام نے اپنا نمائندہ تسلیم نہیں کیا۔ اصل بلوچ عوام ترقی، تعلیم اور امن چاہتے ہیں، جبکہ یہ گروہ محض بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر بلوچستان کو جلتا دیکھنا چاہتا ہے۔ عوامی سطح پر اس پراکسی نیٹ ورک کو مسترد کیے جانے کے بعد اب ان کی جڑیں تیزی سے کھوکھلی ہو رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *