افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

بارہ برس، تین حکومتیں اور ریکارڈ بجٹ کے باوجود خیبر پختونخوا میں 47 لاکھ بچے اسکول سے باہر، صاف پانی کی سہولت محدود اور صحت کارڈ مالی بحران کا شکار ہے۔

August 10, 2026

کینیڈا۔ بھارت تجارتی تعلقات: بحالی کی کوششیں اور سفارتی چیلنجز

وزیر سدھو نے سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے جبکہ سکھ کمیونٹی کے تحفظات تاحال برقرار ہیں
وزیر سدھو نے سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون بڑھانے پر زور دیا، سکھ کمیونٹی کے تحفظات برقرار

منندر سدھو بھارت میں اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے کے لیے تین روزہ دورے پر ہیں۔

November 14, 2025

کینیڈا نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات استوار کرنے کے لیے سفارتی اقدامات شروع کردیے ہیں۔ تعلقات بحالی کی کوششیں ایسے وقت میں سامنے آرہے ہیں جب گزشتہ برس کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی صورت میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے اثرات ابھی تک موجود ہیں۔

کینیڈا کے وزیر برائے بین الاقوامی تجارت منندر سدھو نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر تجارت پیوش گوئل کے ہمراہ تین روزہ دورے کے اختتام پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ جہاں دونوں رہنماؤں نے تجارتی تعلقات میں اضافہ اور بہتری پر اتفاق کیا۔ وزیر سدھو نے اس ملاقات کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مصنوعی ذہانت، توانائی، معدنیات اور زراعت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا بھارتی سرمایہ کاری کی اہمی کی نگاہ سے دیکھتا ہے اسی طرح نئے منصوبوں پر کام کرنے کے لیے دونوں ممالک پُر عزم ہیں۔

تاہم سیاسی حلقوں کی جانب سے ان تعلقات پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ مبصرین کے مطابق وزیر سدھو کو بھارت اور اس کے خفیہ ادارے را کے کینیڈا میں سکھ کمیونٹی کے رکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہونے کے الزامات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

کینیڈا کی سکھ برادری کی جانب سے بھی یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ آیا موجودہ سفارتی اقدامات میں ہمارے تحفظات سنجیدہ لیے جارہے ہیں یا نہیں۔

دیکھا جائے تو گزشتہ برس دونوں ممالک کو شدید کشیدگی کا سامنا تھا، جس کے نتیجے میں سفارتی سطح پر اور ویزا کی عارضی معطلی جیسے اقدامات بھی شامل تھے۔ موجودہ دورہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کینیڈا بھارت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اور تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

وزیر سدھو نے اس موقع پر کہا کہ کینیڈا میں الیکٹرک بیٹری کے لیے تمام ضروری وسائل موجود ہیں اور اوٹاوا بھارت کی جانب سے معدنیات کی کان کنی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھے گا۔

دیکھیں: امریکی محکمۂ خزانہ نے بھارتی کمپنی پر ایران کے میزائل پروگرام کی معاونت کا الزام عائد کر دیا

متعلقہ مضامین

افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *