وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ معیشت ڈنڈے کے زور پر نہیں بلکہ مثبت پالیسیوں اور اصلاحاتی اقدامات سے ترقی کر رہی ہے
رپورٹس کے مطابق جرمنی نے افغانستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات بھی محدود کر دیے ہیں، جبکہ افغان طالبان پر دہشت گرد نیٹ ورکس کی سرپرستی کے الزامات نے عالمی برادری میں تشویش بڑھا دی ہے۔ جرمن حکومت کا مؤقف ہے کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے اب کوئی نئی انٹری ممکن نہیں۔
ترجمان کے مطابق اس فائر پاور مظاہرے کے دوران پاکستان نیوی کے ایک جنگی جہاز نے نہایت تیز رفتار اور انتہائی چابکدست فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس سے نیوی کی جنگی صلاحیت، آپریشنل تیاری اور دفاعی مہارت کا عملی مظاہرہ ہوا۔
برطانیہ میں دورانِ ملاقات لارڈ میئر بریڈفورڈ محمد شفیق نے فرخ اویس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میرپور میں ان کی کاوشوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں
حکام کے مطابق یہ ایک زیرِ تفتیش معاملہ ہے، اور جیسے ہی مستند معلومات دستیاب ہوں گی، انہیں سرکاری طور پر جاری کیا جائے گا۔ اس مرحلے پر کسی فرد، قومیت یا مذہب کو بغیر تصدیق کے حملے سے جوڑنا نہ صرف غلط بلکہ گمراہ کن بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے آئے تمام علماء صرف شرکت کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کی جانب سے اخوت، محبت اور یکجہتی کا پیغام لے کر بنگلادیش پہنچے ہیں۔
نگران وزیرِاعظم پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہا ہے، اس لیے حکومت منصفانہ ریفرنڈم اور پارلیمانی انتخابات کو یقینی بنائے گی
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کے اہم کمانڈر موجود ہیں، جہاں انہیں باقاعدہ مالی معاونت اور اسلحہ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں