ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان افغانستان کے خلاف ایک محدود کلین اپ ایکشن کرنے والا تھا، تاہم قطر کی درخواست پر یہ کارروائی مؤخر کی گئی۔
پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ اس کی جنگ صرف دہشتگردوں کے خلاف ہے، افغان عوام کے خلاف نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ رواں سال کے دوران ملک بھر میں 67 ہزار سے زائد انٹیلی جنس آپریشن کیے گئے جن میں 1873 دہشتگرد مارے گئے، جن میں 136 افغان بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کبھی افغانستان پر حملہ نہیں کیا، اگر کارروائی ہوئی تو صرف دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ہوگی۔
ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی اب سرحدوں سے آگے بڑھ چکی ہے، اور پاکستان امریکہ سمیت تمام عالمی شراکت داروں کے ساتھ مختلف فورمز پر اس مسئلے کو اجاگر کر رہا ہے۔
سری لنکا میں موسلا دھار بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتیں 123 تک پہنچ گئیں جبکہ 130 سے زائد افراد لاپتا اور اور 44 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں
کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر جمعہ کی رات دو دھماکے ہوئے جن سے خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ پہلا دھماکا چیک پوسٹ کے قریب جبکہ دوسرا موٹر سائیکل میں نصب آئی ای ڈی بی ڈی ایس ٹیم کی گاڑی کے پاس پھٹ