چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان یوئے شیاویونگ سے کابل سے آمد کے بعد تفصیلی ملاقات کی گئی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اور چین کو درپیش دہشتگردی کے خطرات پر بات ہوئی، خاص طور پر ٹی ٹی پی اور ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ جیسے گروہوں کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے مشترکہ اور مربوط اقدامات ضروری ہیں۔
ملاقات میں علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
دیکھئیے:چین کا تاجکستان افغانستان سرحد پر سیکیورٹی منصوبہ، 50 ملین ڈالر کی مالی معاونت