ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

ایران نے امریکہ سے مذاکرات کیلئے تین شرائط پیش کردیں، جبکہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ ختم کرانے میں مدد کی پیشکش بھی کردی۔

September 20, 2026

شیخ ہیبت اللہ کے دفتر سے سامنے آنے والی دستاویز میں فتنۃ الہندستان کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کی ہدایت کا انکشاف ہوا ہے۔

September 20, 2026

ٹرافی مسجد نہیں جا سکتی تو مندر کیوں گئی؟ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی پر بھارت میں نیا تنازع

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ہمراہ ایک مندر پہنچے جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹرافی پر نیا تنازع

کرتی آزاد نے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرافی پورے ملک کی نمائندگی کرتی ہے اور اسے کسی ایک مذہب سے منسوب نہیں کیا جانا چاہیے

March 13, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی مندر لے جانے کے معاملے پر بھارت میں نئی بحث چھڑ گئی ہے اور سیاسی و کھیلوں کے حلقوں میں اس اقدام پر تنقید سامنے آ رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ہمراہ ایک مندر پہنچے جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

بھارت کے سابق کرکٹر اور رکن پارلیمنٹ کرتی آزاد نے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرافی پورے ملک کی نمائندگی کرتی ہے اور اسے کسی ایک مذہب سے منسوب نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 1983 میں ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم میں ہندو، مسلمان، سکھ اور عیسائی کھلاڑی شامل تھے اور اس وقت ٹرافی پورے بھارت کی علامت سمجھی جاتی تھی۔

کرتی آزاد نے سوال اٹھایا کہ اگر کھلاڑی محمد سراج ٹرافی کو مسجد نہیں لے جا سکتے اور سنجو سیمسن اسے چرچ نہیں لے گئے تو پھر ٹرافی کو مندر کیوں لے جایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹرافی 140 کروڑ بھارتیوں کی ہے اور اس معاملے پر بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث تیز ہو گئی ہے اور مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

دیکھئیے:پہلا ون ڈے: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

متعلقہ مضامین

ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *