حوثی گروپ نے بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ کیا ہے، جس سے جہاز رانی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

August 5, 2026

ایک صوبہ ایسا بھی ہے جہاں آٹھ آٹھ گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے، مگر جب وزیراعلیٰ کے ماتھے پر پسینہ آیا تو تین سرکاری ملازمین کی نوکری چلی گئی۔ خیبر پختونخوا کی حکمرانی کا وہ تضاد جو ریاستِ مدینہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دیتا ہے۔

August 5, 2026

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروہوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے بعد طالبان نے بدخشاں اور قندھار سمیت سات صوبوں میں نئے جنگجوؤں کی بھرتی کا عمل تیز کر دیا ہے۔

August 5, 2026

گورو میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور جنگی سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

August 5, 2026

واشنگٹن میں پاک امریکہ انسدادِ دہشت گردی مذاکرات میں تعاون بڑھانے اور مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

August 5, 2026

قائد اعظم یونیورسٹی کی ایم فل طالبہ کو بی ایل اے کے ہاتھوں اغوا کر لیا گیا ہے۔ دہشت گرد تنظیم تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے انہیں ریاست کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔

August 5, 2026

کابل بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، قندھار ائیرپورٹ اور پکتیا میں فوجی تنصیبات پر فضائی حملے؛ متعدد طالبان اہلکار و ٹی ٹی پی خوارج ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان فضائی کارروائیوں کا ہدف کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ٹھکانے تھے جو مبینہ طور پر افغان طالبان کی بعض فوجی تنصیبات اور مراکز کے اندر یا ان کے قریب پناہ لیے ہوئے تھے۔
کابل بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، قندھار ائیرپورٹ اور پکتیا میں فوجی تنصیبات پر فضائی حملے؛ متعدد طالبان اہلکار ہلاک

مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار سے پانچ روز کے نسبتاً سکون کے بعد ایک مرتبہ پھر فضائی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

March 13, 2026

افغانستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے فضائی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے بعد کابل، قندھار اور خوست سمیت کئی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دارالحکومت کابل کے علاقے پلِ چرخی میں واقع ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا جہاں متعدد زور دار دھماکے ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق جنگی طیاروں کی پروازیں سنی گئیں اور اس کے بعد مسلسل بمباری کی آوازیں آتی رہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائیوں کے دوران قندھار ایئرپورٹ کے قریب بھی دھماکے سنے گئے جبکہ صوبہ پکتیا کے ضلع چمکنی میں طالبان کی مبینہ فوجی پوزیشنز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور بڑی تعداد میں خوارج کی ہلاکتوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر تفصیلی تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان فضائی کارروائیوں کا ہدف کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ٹھکانے تھے جو مبینہ طور پر افغان طالبان کی بعض فوجی تنصیبات اور مراکز کے اندر یا ان کے قریب پناہ لیے ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے عناصر ان مقامات کو اپنی سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہے تھے جس کے باعث ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد پاکستان کے خلاف سرحد پار حملوں میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانا تھا۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار سے پانچ روز کے نسبتاً سکون کے بعد ایک مرتبہ پھر فضائی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ کابل کے ایک رہائشی نے بتایا کہ رات کے وقت اچانک تین بڑے دھماکے ہوئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ پوری رات جاگتے رہے۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کی مکمل تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں اور حملوں سے متعلق مزید معلومات جلد سامنے آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

حوثی گروپ نے بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ کیا ہے، جس سے جہاز رانی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

August 5, 2026

ایک صوبہ ایسا بھی ہے جہاں آٹھ آٹھ گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے، مگر جب وزیراعلیٰ کے ماتھے پر پسینہ آیا تو تین سرکاری ملازمین کی نوکری چلی گئی۔ خیبر پختونخوا کی حکمرانی کا وہ تضاد جو ریاستِ مدینہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دیتا ہے۔

August 5, 2026

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروہوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے بعد طالبان نے بدخشاں اور قندھار سمیت سات صوبوں میں نئے جنگجوؤں کی بھرتی کا عمل تیز کر دیا ہے۔

August 5, 2026

گورو میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور جنگی سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

August 5, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *