امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

امریکی دھمکیاں مشرق وسطیٰ کو جنگ میں دھکیل رہی ہیں :چین

سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین نے ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ طاقت کے استعمال سے مشرق وسطیٰ میں ایک اور تباہ کن جنگ چھڑ سکتی ہے
سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین نے ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ طاقت کے استعمال سے مشرق وسطیٰ میں ایک اور تباہ کن جنگ چھڑ سکتی ہے

پاکستان اور روس نے بھی امریکی مؤقف کی مخالفت کرتے ہوئے سفارتکاری اور مذاکرات کو واحد راستہ قرار دیا

January 16, 2026

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چینی مندوب نے ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں پر سخت تنقید کی ہے، چینی مندوب نے خطے میں تباہ کُن جنگ کے خدشے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی دھمکیاں مشرق وسطی کو جنگ میں دھکیلنے کا سب بنیں گی۔

چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر امریکہ کی طاقت کے استعمال کی دھمکیاں فوری طور پر بند کی جائیں، کیونکہ ان سے مشرق وسطیٰ میں ایک اور تباہ کُن جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

چین کے مستقل مندوب نے واضح انداز میں کہا کہ مسلسل دھمکیاں اور جارحانہ بیانات خطے میں عدم استحکام کا سبب بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کسی بھی ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف طاقت کے استعمال کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ ایران ایک خودمختار ملک ہے اور ایرانی عوام کو اپنے فیصلے کرنے کا حق ہے۔

پاکستان اور روس کی حمایت

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ موجودہ صورت حال تشویشناک ہے اور طاقت کے بجائے “سفارتکاری اور مکالمے” پر توجہ دینے کی ازحد ضرورت ہے۔
اسی طرح روس کے مندوب نے بھی امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ “کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت” کے مترادف ہے۔

عالمی ردعمل
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ ہفتوں میں تناؤ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق سلامتی کونسل میں چین، روس اور پاکستان کا یکساں مؤقف ظاہر کرتا ہے کہ مغربی طاقتوں کی یکطرفہ کارروائیوں کے خلاف ایک واضح محاذ بن رہا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ چین کا یہ سخت بیان نہ صرف ایران کے حق میں سفارتی حمایت ہے، بلکہ یہ مشرق وسطیٰ میں اپنے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا بھی اعلان ہے۔

متعلقہ مضامین

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *