حالیہ دنوں میں، 11 اگست 2026 کو اعجاز الحق اور کنٹریکٹر محمد زبیر کی گرفتاری نے کوہستان مالیاتی اسکینڈل کو ایک بار پھر عوام کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔

August 18, 2026

پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی وائرل ویڈیو نے وزیراعلیٰ کے پی کی اہلیت اور عدم تدبر پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

August 18, 2026

عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی حکم پر حکومت کا کہنا ہے کہ طبی سہولیات سب کا حق ہیں، مگر کسی ایک قیدی کے لیے الگ قانون نہیں بن سکتا۔ حکومت اس فیصلے کا جائزہ لے کر نظرثانی اپیل دائر کرے گی۔

August 18, 2026

بنوں کے علاقے ڈومیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 90 لاکھ روپے کے انعامی کمانڈر ایوب ایوبی سمیت فتنۃ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

August 18, 2026

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 90 ہزار جانی قربانیاں دینے والی قوم پر دہشتگردی کا الزام بے بنیاد ہے۔

August 18, 2026

مظفر نگر میں مسلم خاتون سے بدسلوکی کا واقعہ صرف ایک جرم نہیں بلکہ بھارت میں گہرے ہوتے ہوئے اقلیتی تعصب، آئینی حقوق کی پامالی اور مسلم خواتین کو نشانہ بنانے کی سیاست کا خوفناک مظہر ہے۔

August 18, 2026

پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی شدید تنقید کی زد میں

پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی وائرل ویڈیو نے وزیراعلیٰ کے پی کی اہلیت اور عدم تدبر پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اہلیت پر سوالات اٹھ گئے

صوبائی احاطے میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے گستاخانہ رویے پر شدید تنقید، تجزیہ کاروں نے منصب کی اہلیت اور عدم برداشت پر سوالات اٹھا دیے۔

August 18, 2026

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر چیختے چلاتے اور انتہائی گستاخانہ لہجے میں بات کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس واقعے نے نہ صرف حکمرانی کے معیار بلکہ ایک اعلیٰ صوبائی آئینی منصب دار کے تدبر اور اخلاقی رویے پر بھی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ کا منصب کسی بھی صوبے کا سب سے باوقار اور ذمہ دارانہ آئینی عہدہ ہوتا ہے، جہاں سے سنجیدگی، تحمل اور برداشت کی توقع کی جاتی ہے۔ تاہم وائرل ویڈیو میں چیف ایگزیکٹیو کا ڈیوٹی سرانجام دینے والے ماتحت اہلکاروں پر یوں بلاجواز برسنا ہونا ان کی شدید نفسیاتی بے چینی، اعصابی دباؤ اور بوکھلاہٹ کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سیاسی و عوامی حلقوں اور تجزیہ کاروں کی جانب سے شدید ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود کمزور ملازمین اور سکیورٹی اہلکاروں پر اپنی طاقت کا رعب جمانا اور ان کی تذلیل کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ موجودہ وزیراعلیٰ اس حساس اور اعلیٰ ترین منصب کے لیے درکار بنیادی اہلیت اور ظرف سے محروم ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ انتظامی عہدیداروں یا سکیورٹی عملے کے ساتھ اس نوعیت کا توہین آمیز رویہ اپنایا گیا ہو۔ اقتدار اور عہدے کے گھمنڈ میں مبتلا حکمرانوں کی جانب سے اپنے ہی تحفظ پر مامور اہلکاروں کو ہدفِ تنقید بنانا اور ان پر غصہ نکالنا ان کی اندرونی نااہلی اور گراوٹ کا عکاس ہے۔ ایک منتخب رہنما کا کام اداروں کو عزت دینا اور قانون کی بالادستی قائم کرنا ہوتا ہے، نہ کہ طاقت کے زعم میں کمزوروں کو دبانا۔

عوامی حلقوں کا ماننا ہے کہ جب کوئی شخص اپنے اعصاب اور غصے پر قابو رکھنے سے قاصر ہو تو وہ پورے صوبے کے پیچیدہ امور اور عوامی مسائل کو سنبھالنے کی صلاحتی نہیں رکھتا۔ اس طرزِ عمل کے بعد یہ بحث شدت اختیار کر گئی ہے کہ آیا ایسے غیر سنجیدہ رویے کے حامل فرد کو صوبے کی باگ ڈور سنبھالنے کا کوئی اخلاقی اور سیاسی جواز حاصل ہے یا نہیں۔

دیکھیے: میدان میں زیادہ، ایوان میں کم: آخر ترجیحات کیا ہیں؟

متعلقہ مضامین

حالیہ دنوں میں، 11 اگست 2026 کو اعجاز الحق اور کنٹریکٹر محمد زبیر کی گرفتاری نے کوہستان مالیاتی اسکینڈل کو ایک بار پھر عوام کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔

August 18, 2026

عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی حکم پر حکومت کا کہنا ہے کہ طبی سہولیات سب کا حق ہیں، مگر کسی ایک قیدی کے لیے الگ قانون نہیں بن سکتا۔ حکومت اس فیصلے کا جائزہ لے کر نظرثانی اپیل دائر کرے گی۔

August 18, 2026

بنوں کے علاقے ڈومیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 90 لاکھ روپے کے انعامی کمانڈر ایوب ایوبی سمیت فتنۃ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

August 18, 2026

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 90 ہزار جانی قربانیاں دینے والی قوم پر دہشتگردی کا الزام بے بنیاد ہے۔

August 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *