عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے نمایاں نام ٹی ٹی پی کی سیاسی کمیشن کے سربراہ مولوی فقیر باجوڑی کے بیٹے مولوی فرید منصور کا ہے،

September 14, 2025

زلمے خلیل زاد سمیت دیگر نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اور ملا عب الغنی برادر اخوند سے ملاقات کی۔

September 14, 2025

پاک فوج کے کامیاب آپریشن میں ہتھیار ڈالنے والے ٹی ٹی پی رکن کے تہلکہ خیز انکشافات

دہشت گرد نے بتایا کہ “میں نے پانچ سال طالبان کے ساتھ اور صرف پانچ دن فوج کے ساتھ گزارے مگر گواہی دیتا ہوں کہ فوج درست اور طالبان غلط ہیں،

1 min read

پاک فوج کے کامیاب آپریشن میں ہتھیار ڈالنے والے ٹی ٹی پی رکن کے تہلکہ خیز انکشافات

صمد نے کہا کہ میرا عوام کو پیغام ہے اپنے بچوں کو ان لوگوں سے دور رکھیں اور فوج کے ساتھ تعاون کریں۔

September 12, 2025

پاک فوج کے کامیاب آپریشن میں ٹی ٹی پی کے ہتھیار ڈالنے والے رکن عبدالصمد کے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کےکامیاب آپریشن میں ہتھیارڈالنے والے رکن کا تہلکہ خیزاعترافی بیان سامنےآگیا، عبدالصمد کا تعلق گل بہادر گروپ سے ہے اور اس نے ٹی ٹی پی کے بارے میں اہم حقائق بے نقاب کیے ہیں۔

عبدالصمد نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ اس نے ساڑھے چار سال افغانستان میں گزارے اور وہاں کلاشنکوف چلانے کی تربیت حاصل کی، بعدازاں وہ منظر ہیل پہنچا جہاں گل بہادر گروپ کے کمانڈر صادق سے ملا اور تین ماہ تک اس کے ساتھ رہا، بعد میں زنگوٹی خرسین آکر کمانڈر اسد کے گروپ میں شامل ہوگیا۔

اس کا کہنا تھا کہ کمانڈر اسد مساجد میں بیٹھ کر فوج کو مرتد کہہ کر آئی ڈیز، مائنز اور ڈرون بم تیار کرواتا تھا، مینار والی مسجد میں بم بنانے کے دوران گندی ویڈیوز چلائی جاتیں اور اسد نے اپنے ساتھ دو بچوں کو بھی غلط مقاصد کے لیے رکھا ہوا تھا۔

دہشت گرد نے بتایا کہ اسد ملا کہتا فوج مرتد ہے اور ہمیں مائنز دے کر ہدایت کرتاکہ یہ فوج کے خلاف استعمال کرو، جب میں نے ان کے کام دیکھے تو مجھے لگا کہ یہ کافروں سے بھی بدتر ہیں، فتنہ الخوارج کے دہشت گرد قرآن کی بے حرمتی، بچوں سے زیادتی اور مساجد کی توہین کرتے ہیں، جب میں نے ان کو چھوڑنے کا ارادہ کیا تو اسی دوران فوج نے چھاپہ مارا یہ لوگ وہاں سے بھاگ گئے ، بھاگنے سے پہلے اسد ملا نے سب سے موبائل فون،شناختی کارڈ جمع کیا، موبائل فارمیٹ کر دئیے، شناختی کارڈ لے گیا۔

صمد نے مزید کہا کہ نگوٹی کی مساجد ان کا مرکز تھیں، دین اکبر، مرزا خان، لاؤد خیل مساجد میں 10، 10 بندے موجود تھے، مینار والی مسجد میں کمانڈر اسد ملا کے ساتھ 15 بندے موجود تھے،گاؤں کی جتنی بھی مساجد تھیں، ان سب کا وہ کمانڈر تھا۔

دہشت گرد نے بتایا کہ “میں نے پانچ سال طالبان کے ساتھ اور صرف پانچ دن فوج کے ساتھ گزارے مگر گواہی دیتا ہوں کہ فوج درست اور طالبان غلط ہیں، طالبان کہتے تھے فوج منافق ہے لیکن جب میں نے فوج کا رویہ دیکھا تو حقیقت یہ سامنے آئی کہ طالبان ہی منافق ہیں، طالبان بچوں کے ساتھ زیادتی کرتے تھے، مساجد کا احترام نہیں کرتے تھے اور قرآن کی بے حرمتی کرتے تھے۔

صمد نے کہا کہ میرا عوام کو پیغام ہے اپنے بچوں کو ان لوگوں سے دور رکھیں اور فوج کے ساتھ تعاون کریں۔

عبدالصمد کے اعترافات نے اسلام کے نام پر فساد پھیلانے والے خوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا اور اسلام کے نام پر فساد پھیلانے والے خوارج کے خلاف فیصلہ کن وار کا وقت آچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *