"> وفاقی آئینی عدالت کا بانی پی ٹی آئی کی 'رہائی فورس' کے خلاف سخت ایکشن، سہیل آفریدی سے جواب طلب - HTN Urdu

وفاقی آئینی عدالت کا بانی پی ٹی آئی کی ‘رہائی فورس’ کے خلاف سخت ایکشن، سہیل آفریدی سے جواب طلب

وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ‘رہائی فورس’ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی سے جواب طلب کر لیا اور واضح کیا کہ ہجوم کی سیاست کے ذریعے ریاستی رِٹ چیلنج نہیں کی جا سکتی
وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 'رہائی فورس' کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی سے جواب طلب کر لیا اور واضح کیا کہ ہجوم کی سیاست کے ذریعے ریاستی رِٹ چیلنج نہیں کی جا سکتی

وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ؛ رہائی فورس اور رہائی امن موومنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز۔ عدالت نے واضح کر دیا کہ پاکستان آئین و قانون سے چلے گا، کسی سیاسی بلیک میلنگ سے نہیں

April 1, 2026

وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ‘رہائی فورس’ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی گروہ یا فرد کو قانون کے دائرے سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عدالت نے اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی سمیت تمام متعلقہ فریقین سے فوری جواب طلب کر لیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں صراحت کی گئی ہے کہ ریاست کی رِٹ کو ہجوم کی سیاست کے ذریعے چیلنج کرنا قانون کی بالادستی کے منافی ہے۔ قانونی ماہرین اس فیصلے کو ایک مضبوط پیغام قرار دے رہے ہیں کہ آئین اور قانون کی حکمرانی ہی مقدم ہے اور کسی کو بھی افراتفری، دھونس یا سیاسی بلیک میلنگ کے ذریعے اداروں پر دباؤ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے نہ صرف ‘رہائی فورس’ بلکہ ‘رہائی امن موومنٹ’ کے نام سے ایک ایسی تحریک شروع کی گئی ہے جسے محض ایک سیاسی سرکس اور سوچا سمجھا منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس مہم کا مقصد ہجوم کو اکسانا اور ایک سزا یافتہ فرد کے حق میں ریاستی اداروں کے خلاف صف آرا ہونا ہے۔ عدالت میں اس نکتے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ہر ہفتے اڈیالہ جیل کے باہر لگنے والے ‘سیاسی تماشے’ کا مقصد صرف بد نظمی پھیلانا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست کسی بھی قسم کے ہجومی دباؤ یا سیاست کے لبادے میں چھپی ریاست مخالف سرگرمی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔ جو عناصر ریاستی اداروں کے مقابل آنے کی کوشش کریں گے، ان کے خلاف قانون کے تحت سخت اور فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

چاغی کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

October 17, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

October 17, 2026

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *