افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کی مخالفت شریعت کے منافی ہے: دارالعلوم کراچی

جامعہ دارالعلوم کراچی کے دارالافتاء نے ایک فتویٰ میں واضح کیا ہے کہ اسلام میں لڑکیوں کی تعلیم اور ملازمت پر پابندی کی کوئی مطلق بنیاد موجود نہیں ہے۔
افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم شرعی و بنیادی حق ہے: دارالعلوم کراچی کا فتویٰ

دارالعلوم کراچی نے فتویٰ دیا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم و ملازمت پر پابندی کی شریعت میں کوئی بنیاد نہیں۔ علم حاصل کرنا ہر افغان لڑکی کا جائز شرعی حق ہے۔

August 10, 2026

بین الاقوامی سطح پر معتبر دینی ادارے جامعہ دارالعلوم کراچی نے افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور ملازمت کے حق کی تائید کرتے ہوئے اہم شرعی فتویٰ جاری کر دیا ہے۔

یہ فتویٰ ہری پور افغان کیمپ کی رہائشی ایک مہاجر خاتون کے استفسار پر جاری کیا گیا۔ دارالافتاء دارالعلوم کراچی کی جانب سے دیے گئے تحریری جواب میں واضح کیا گیا ہے کہ اسلام اور شریعت میں لڑکیوں کی تعلیم اور ملازمت کی مخالفت کی کوئی مطلق بنیاد موجود نہیں، بلکہ حصولِ علم ہر مسلمان لڑکی کا جائز اور شرعی حق ہے۔

دنیا بھر میں جامعہ دارالعلوم کراچی کو علمی و شرعی فتاویٰ کے حوالے سے مرجع اور ممتاز مقام حاصل ہے، جس کی سرپرستی اور مہتمم کی ذمہ داری عالمی شہرت یافتہ عالمِ دین مفتی محمد تقی عثمانی سنبھالے ہوئے ہیں۔ اس باوقار ادارے کے فتویٰ کو افغان طالبان کی جانب سے قائم کردہ پالیسیوں کے مقابل ایک انتہائی اہم علمی و شرعی سند قرار دیا جا رہا ہے۔

دارالعلوم کراچی کے اس فتوے نے ایک بار پھر عالمی برادری اور علمی حلقوں میں یہ اہم بحث چھیڑ دی ہے کہ کابل میں طالبان حکومت کی جانب سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم اور ان کی ملازمتوں پر عائد کی جانے والی سخت پابندیاں اسلامی اصولوں سے کس حد تک مطابقت رکھتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب عالمِ اسلام کا اتنا بڑا عالمی و علمی ادارہ لڑکیوں کی تعلیم کو شرعی طور پر تسلیم کر رہا ہے، تو طالبان حکمرانوں کو بھی اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے افغان خواتین کے اس قانونی اور شرعی حق کی فوری بحالی کو یقینی بنانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *