اس سے قبل اسلام آباد پولیس کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جمعرات ہی کو عدیل اکبر کی چند تصاویر جاری کی گئی تھیں جن کے ساتھ لکھا تھا کہ انہوں نے جمعرات کو حاجی کیمپ کا دورہ کیا تھا۔

October 23, 2025

وفاقی کابینہ کے آج کے فیصلے کے بعد وزارتِ داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

October 23, 2025

پاکستان اور چین نے شعبۂ تعلیم میں اہم قدم اُٹھالیا، شنجیانگ یونیورسٹی اور پائیڈ کے مابین معاہدہ طے پاگیا

October 23, 2025

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف جغرافیائی طور پر بلکہ اقتصادی لحاظ سے بھی خطے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے

October 23, 2025

اجلاس میں وزیرِ امور کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے لیے پُرعزم ہیں

October 23, 2025

مذکورہ تقریب پاکستانی سفارتخانے اور چائنا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن سینٹر نے مل کر منعقد کی جبکہ معروف پاکستانی عدنان انصاری نے شو کی نگرانی کی

October 23, 2025

کسی بھی قسم کی سرحدی خلاف ورزی کا دوٹوک اور بروقت جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی راولپنڈی میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے افراد سے ملاقات، صوبے کی ترقی اور سلامتی پر تفصیلی گفتگو

1 min read

فیلڈ مارشل عاصم منمیر کی راولپنڈی میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے افراد سے ملاقات، صوبے کی ترقی اور سلامتی پر تفصیلی گفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچ نوجوانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل بلوچستان کی ترقی کی بنیاد بن سکتی ہے بشرطیکہ وہ ذاتی اور سیاسی مفادات سے ہٹ کر صوبے کی خوشحالی کے لیے جدو جہد کریں

October 22, 2025

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، وہاں کا امن و استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا حامی ہے لیکن کسی بھی قسم کی سرحدی خلاف ورزی کا بروقت اور دوٹوک جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں منعقدہ 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی سرحدی خلاف ورزی کا بروقت اور دوٹوک جواب دیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن لوگ ہیں اور صوبہ بلوچستان قدرتی ذخاٗر کے ذریعے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دورانِ خطاب بلوچستان کے معاشی منصوبوں کو بھی سراہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچ نوجوانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل بلوچستان کی ترقی کی بنیاد بن سکتی ہے بشرطیکہ وہ ذاتی اور سیاسی مفادات سے ہٹ کر صوبے کی خوشحالی کے لیے جدو جہد کریں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی عناصرکی جانب سے پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ان شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے تاکہ بلوچستان کو ان کے شر سے محفوظ رکھا جاسکے۔

فیلڈ مارشل عاصم کے خطاب کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست ہوئی۔ جس میں حاضرین نے بلوچستان کی ترقی اور سلامتی سے متعلق سوالات کیے۔

دیکھیں: تاتیرہ اچکزئی کیس، بلوچستان میں ابھرتا سب نیشنلزم اور ریاست کیلئے چیلنجز

متعلقہ مضامین

اس سے قبل اسلام آباد پولیس کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جمعرات ہی کو عدیل اکبر کی چند تصاویر جاری کی گئی تھیں جن کے ساتھ لکھا تھا کہ انہوں نے جمعرات کو حاجی کیمپ کا دورہ کیا تھا۔

October 23, 2025

وفاقی کابینہ کے آج کے فیصلے کے بعد وزارتِ داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

October 23, 2025

پاکستان اور چین نے شعبۂ تعلیم میں اہم قدم اُٹھالیا، شنجیانگ یونیورسٹی اور پائیڈ کے مابین معاہدہ طے پاگیا

October 23, 2025

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف جغرافیائی طور پر بلکہ اقتصادی لحاظ سے بھی خطے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے

October 23, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *