بھارتی اداکار دھرمیندر کے بارے میں پھیلائی گئی مبینہ انتقال کی خبر کے بعد ان کے خاندان کا ردعمل سامنےآگیا ہے۔ دھرمیندر کی اہلیہ ہیما مالنی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابلِ معافی ہے۔ ذمہ دار نیوز چینلز کیسے ایک شخص کے انتقال کی خبر پھیلا سکتے ہیں جو اس وقت حیات ہو اورعلاج کروا رہے ہو؟
What is happening is unforgivable! How can responsible channels spread false news about a person who is responding to treatment and is recovering? This is being extremely disrespectful and irresponsible. Please give due respect to the family and its need for privacy.
— Hema Malini (@dreamgirlhema) November 11, 2025
ہیما مالنی نے اس عمل کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہمارے خاندان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔
اسی طرح دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول نے بھی جھوٹی خبریں پھیلانے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ سب سے گزارش ہے کہ ہمارے خاندان کی نجی زندگی کا خیال رکھیں اور میرے والد کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کریں۔”
تردید کے باوجود افواہوں کا سلسلہ
نامور صحافی راجدیپ سردیسائی اور مصنف جاوید اختر نے بھی ابتدائی طور پر دھرمیندر کے انتقال کی خبر شیئر کر کے دکھ کا اظہار کیا تھا لیکن اہلِ خانہ کی واضح تردید کے بعد یہ خبریں غلط ثابت ہوئیں۔