ای سی او اجلاس: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت غیر ملکی وفود اسلام آباد پہنچ گئے

ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس میں شرکت کے لیے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت رکن ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے۔
ای سی او اجلاس کے لیے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے

ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کے لیے عباس عراقچی سمیت غیر ملکی وفود اسلام آباد پہنچ گئے، اسحاق ڈار نے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

November 16, 2026

اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس میں شرکت کے لیے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ سطح کے وفود کی اسلام آباد آمد جاری ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ بوبور مسعودووچ عثمانوف بھی اسلام آباد پہنچے، جہاں وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔

اجلاس سے قبل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ای سی او کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور وفود کے سربراہان کے اعزاز میں استقبالیہ عشائیہ دیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے مہمان وفود کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں تعاون کو مضبوط بنانے اور امن، ترقی و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔

عشائیے میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، ای سی او سیکریٹریٹ کے نمائندوں، سفارتی شخصیات اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

آزاد کشمیر احتجاج کے دوران اہلکاروں کی شہادت، زخمی ہونے اور اغوا سے متعلق اہم دعوے سامنے آگئے۔

November 16, 2026

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو افغان عوام سے کوئی مسئلہ نہیں، طالبان دہشت گردی کے خدشات دور کریں تو تعلقات میں مزید پیش رفت ممکن ہے۔

November 16, 2026

یمن میں حوثیوں کی پیش قدمی اور حکومتی فورسز کی پسپائی کے دوران سعودی عرب نے اتحادی افواج کا کمانڈر تبدیل کردیا۔

November 16, 2026

شہباز شریف سے عباس عراقچی سمیت ای سی او رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، تجارت، توانائی اور علاقائی روابط پر اتفاق۔

November 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *