ای سی او اجلاس؛ اقتصادی ترقی، بحالی کے حوالے سے اچھی خبریں ہیں، عطااللہ تارڑ

ای سی او اجلاس میں علاقائی تعاون اور پاکستان کے معاشی تشخص پر تبادلہ خیال ہوگا، عطا اللہ تارڑ۔
عطا اللہ تارڑ کی ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے متعلق گفتگو

عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ای سی او اجلاس پاکستان کا عالمی تشخص اجاگر کرنے اور اقتصادی تعاون بڑھانے کا اہم موقع ہے۔

November 16, 2026

اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ یہ اہم سفارتی سرگرمی پاکستان کا مثبت تشخص عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے، جبکہ ملک کی معاشی ترقی اور بحالی کے حوالے سے بھی حوصلہ افزا خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے پہلے روز عہدیداروں کی کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ تنظیم کے تمام رکن ممالک کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور کسی بھی ملک کو مدعو کرنے سے محروم نہیں رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران رکن ممالک کے درمیان ایجنڈے کے مختلف نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس کے بعد مشترکہ اعلامیے پر دستخط ہوں گے۔ ای سی او ممالک کے وزرائے خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں سامنے آنے والے اقتصادی اعداد و شمار حوصلہ افزا ہیں اور پاکستان کی معاشی ترقی و بحالی کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی محنت سے پاکستان عالمی سطح پر ایک بہتر مقام حاصل کر رہا ہے اور عالمی برادری بھی پاکستانی قیادت کی کاوشوں کی معترف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای سی او اجلاس پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر اپنی مثبت شناخت پیش کرنے اور رکن ممالک کے ساتھ اقتصادی و سفارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا اہم موقع ہے۔

دیکھیے ؛

متعلقہ مضامین

آزاد کشمیر احتجاج کے دوران اہلکاروں کی شہادت، زخمی ہونے اور اغوا سے متعلق اہم دعوے سامنے آگئے۔

November 16, 2026

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو افغان عوام سے کوئی مسئلہ نہیں، طالبان دہشت گردی کے خدشات دور کریں تو تعلقات میں مزید پیش رفت ممکن ہے۔

November 16, 2026

یمن میں حوثیوں کی پیش قدمی اور حکومتی فورسز کی پسپائی کے دوران سعودی عرب نے اتحادی افواج کا کمانڈر تبدیل کردیا۔

November 16, 2026

شہباز شریف سے عباس عراقچی سمیت ای سی او رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، تجارت، توانائی اور علاقائی روابط پر اتفاق۔

November 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *