ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر سمیت جنوبی ایشیا کے تنازعات مذاکرات اور اقوام متحدہ کے منشور و قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

September 23, 2026

سعودی عرب کے 96ویں قومی دن پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ سلمان، محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی۔

September 23, 2026

کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

آپریشن شعبان 2 کے تحت بلوچستان کے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری کی ناکامی، امن و امان کے بگاڑ اور سرکاری وسائل کے ضیاع پر وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت انتظامی کنٹرول سنبھال سکتی ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں بدامنی اور شہداء کے جنازوں سے صوبائی قیادت کی لاتعلقی پر سوالات اٹھ گئے۔

September 22, 2026

پشاور میں دہشت گردوں سے مقابلہ: فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکار شہید، نمازِ جنازہ ادا

پشاور کے علاقے حسن خیل میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکار شہید ہو گئے، جن کی نمازِ جنازہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔
پشاور کے علاقے حسن خیل میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکار شہید ہو گئے، جن کی نمازِ جنازہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔

پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں سے مقابلہ؛ فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکار شہید، ہیڈکوارٹرز میں نمازِ جنازہ ادا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شرکت اور شہداء کو خراجِ عقیدت۔

June 10, 2026

پشاور کے علاقے حسن خیل میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے چھ اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے۔

جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں میں نائب امیر، لانس نائیک محمد یوسف، لانس نائیک محمد ریاض، کانسٹیبل اجمیر، کانسٹیبل احسان اور کانسٹیبل ریاض شامل ہیں۔ شہداء کی نمازِ جنازہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پشاور میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے خصوصی شرکت کی۔

دیگر شرکاء میں آئی جی فرنٹیئر کور (نارتھ) میجر جنرل راؤ عمران سرتاج، آئی جی خیبر پختونخوا پولیس، آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر پشاور شامل تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اور دیگر حکام نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے ان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کی جرات، بہادری اور عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن کے ان بہادر سپوتوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی اور پوری قوم ان کے ایثار کو سلام پیش کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر سمیت جنوبی ایشیا کے تنازعات مذاکرات اور اقوام متحدہ کے منشور و قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

September 23, 2026

سعودی عرب کے 96ویں قومی دن پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ سلمان، محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی۔

September 23, 2026

کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

آپریشن شعبان 2 کے تحت بلوچستان کے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

September 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *