بی بی سی کی ویب سائٹ پر مسلسل غیر اخلاقی مواد کی اشاعت کے خلاف علماء اور مذہبی حلقوں نے منبر و محراب سے آواز اٹھانے اور سائٹ کی بندش کا مطالبہ کیا ہ

August 7, 2026

احمد رضا قادری نے کہا کہ مہاجرین کی نمائندگی آزاد کشمیر کے آئینی نظام کا حصہ ہے، جبکہ جے اے اے سی کی مخالفت حقائق کے منافی ہے۔

August 7, 2026

ضلع کرم میں ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کے درمیان خونریز تصادم میں تین جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں، کالعدم گروہ اب آپس میں ہی الجھ پڑے ہیں۔

August 7, 2026

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پر پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

August 7, 2026

سوات خودکش حملہ آور 2023 میں بریت کے بعد افغانستان فرار ہوا اور واپس آ کر دھماکا کیا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ افغان سرزمین ہی دہشت گردوں کا ٹھکانہ ہے۔

August 7, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے کابل ایئرپورٹ پر راکٹ حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے طالبان کو بھاری نقصان پہنچانے کی خبر دی ہے، جبکہ ملک میں طالبان مخالف مزاحمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

August 7, 2026

وفاقی بجٹ آج پیش ہوگا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان

وفاقی حکومت آج مالی سال 27-2026 کا ساڑھے 17 ہزار ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ پیش کرے گی۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سمیت متعدد اہم اعلانات متوقع ہیں۔
وفاقی حکومت آج مالی سال 27-2026 کا ساڑھے 17 ہزار ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ پیش کرے گی۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سمیت متعدد اہم اعلانات متوقع ہیں۔

وفاقی بجٹ 27-2026 آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے، ٹیکس اہداف اور معاشی پالیسیوں سے متعلق اہم اعلانات متوقع ہیں۔

June 12, 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 27-2026 کا 17 ہزار 500 سے 18 ہزار ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سہ پہر 3 بجے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں بجٹ دستاویزات پیش کریں گے۔

بجٹ کی حتمی منظوری کے لیے وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا ہے، جہاں وزیر خزانہ کابینہ کو بجٹ کے خدوخال پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس ریونیو کا مجموعی ہدف 15 ہزار 264 سے 15 ہزار 267 ارب روپے مقرر کیے جانے کی توقع ہے۔ دفاعی بجٹ کے لیے 3 ہزار ارب روپے جبکہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 7 ہزار 824 ارب روپے کی بھاری رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پٹرولیم لیوی کی مد میں ایک ہزار 727 ارب روپے وصول کرنے کا پلان مرتب کیا گیا ہے، جبکہ برآمدات کا ہدف 32.8 ارب ڈالر اور درآمدات کا ہدف 70 ارب ڈالر مقرر کیا جائے گا۔

عوامی اور ملازمین کے ریلیف کے حوالے سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے جائیداد کی خرید وفروخت پر فائلرز کے لیے ٹیکس میں کمی پر اتفاق کر لیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان بجٹ میں کیا جائے گا۔

ریٹیلرز کے لیے نیا ٹیکس آپریٹنگ ماڈل اور ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے برآمدی شعبے کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا تھا کہ رواں سال معاشی ترقی کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی، جو مشرق وسطیٰ کی کشیدگی نہ ہونے کی صورت میں 4 فیصد سے تجاوز کر جاتی۔ اس وقت پاکستانی معیشت کا حجم 452 ارب ڈالر سے اوپر پہنچ چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

بی بی سی کی ویب سائٹ پر مسلسل غیر اخلاقی مواد کی اشاعت کے خلاف علماء اور مذہبی حلقوں نے منبر و محراب سے آواز اٹھانے اور سائٹ کی بندش کا مطالبہ کیا ہ

August 7, 2026

احمد رضا قادری نے کہا کہ مہاجرین کی نمائندگی آزاد کشمیر کے آئینی نظام کا حصہ ہے، جبکہ جے اے اے سی کی مخالفت حقائق کے منافی ہے۔

August 7, 2026

ضلع کرم میں ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کے درمیان خونریز تصادم میں تین جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں، کالعدم گروہ اب آپس میں ہی الجھ پڑے ہیں۔

August 7, 2026

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پر پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

August 7, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *