امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

ایران نے مزاحمت سے امریکا کو مذاکرات پر مجبور کر دیا، افغانستان میں رجیم چینج پاکستان کے مفاد میں نہیں؛ فدا عدیل

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں کسی بڑے حملے کا تعلق افغانستان سے ثابت نہ ہوا تو کشیدگی میں کمی کا امکان ہے، جبکہ سرحد پار سے چھیڑ چھاڑ نہ ہونے کی صورت میں کارروائیاں دوبارہ شروع نہ ہونے کی امید ہے۔
ایران نے مزاحمت سے امریکا کو مذاکرات پر مجبور کر دیا، افغانستان میں رجیم چینج پاکستان کے مفاد میں نہیں؛ فدا عدیل

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل اپنے تمام تر مقاصد حاصل کرنے میں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہو سکے جبکہ ایران نے واضح کر دیا ہے کہ وہ دباؤ میں آ کر ہتھیار ڈالنے والا نہیں۔

March 25, 2026

معروف تجزیہ کار فدا عدیل نے کہا ہے کہ ایران پر حالیہ حملوں کا بنیادی مقصد رجیم چینج تھا جبکہ جوہری پروگرام کو محض ایک جواز کے طور پر استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے مؤثر مزاحمت کرتے ہوئے امریکا کو مذاکرات پر مجبور کر دیا ہے اور اس کی جوابی کارروائیوں نے خطے کی مجموعی صورتحال کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل اپنے تمام تر مقاصد حاصل کرنے میں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہو سکے جبکہ ایران نے واضح کر دیا ہے کہ وہ دباؤ میں آ کر ہتھیار ڈالنے والا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اسلام آباد عالمی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے اور عالمی میڈیا میں پاکستان کے کردار کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان اور ایران کے تعلقات خطے کے امن کے لیے نہایت اہم ہیں۔

فدا عدیل نے افغانستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کشیدگی میں کمی ناگزیر ہے اور پاکستان کا ہدف صرف دہشتگرد عناصر ہیں، نہ کہ افغانستان میں رجیم چینج۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان میں کسی بھی قسم کی رجیم چینج پاکستان کے مفاد میں نہیں اور پاکستان صرف طالبان کے ساتھ اپنے تحفظات کا خاتمہ چاہتا ہے۔ ان کے مطابق نور ولی محسود، بشیر زیب اور گل بہادر پاکستان کے بڑے اہداف میں شامل ہیں تاہم تاحال انہیں نشانہ نہیں بنایا جا سکا۔

انہوں نے کہا کہ عید کے باعث افغانستان میں آپریشنز مؤخر کیے گئے جبکہ مستقبل میں ان کی بحالی کا فیصلہ صورتحال کے مطابق ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں کسی بڑے حملے کا تعلق افغانستان سے ثابت نہ ہوا تو کشیدگی میں کمی کا امکان ہے، جبکہ سرحد پار سے چھیڑ چھاڑ نہ ہونے کی صورت میں کارروائیاں دوبارہ شروع نہ ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قطر، چین اور یو اے ای پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کر رہے ہیں اور طالبان کی جانب سے تحریری ضمانت دینے کی پیشکش ایک مثبت پیش رفت ہے۔

یہ بات انہوں نے ایچ ٹی این اردو کے اسپیس سیشن میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر گفتگو کرتے ہوئے کی۔

دیکھیے: پاکستان رواں ہفتے امریکہ اور ایران کے مابین مذاکرات کی میزبانی کر سکتا ہے: مائیکل کوگلمین

متعلقہ مضامین

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *