مددگار یا مکار؟ جب محافظ ہی قاتل اور درندے بن جائیں

مددگار یا مکار؟

مظفرگڑھ اور فیصل آباد کے افسوسناک واقعات نے رشتوں کے خلوص اور تحفظ کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جنہیں ہم اپنا محافظ اور ہمدرد سمجھتے ہیں، وہ حقیقت میں مددگار ہیں یا مکار؟

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا دورۂ پاکستان کا اعلان

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو پاکستان کا دورہ کریں گے، فٹبال کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ساتھ تعاون کریں گے
فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو پاکستان کا دورہ کریں گے، فٹبال کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ساتھ تعاون کریں گے

انفانٹینو نے پاکستان کو فٹبال کے لیے شاندار ملک قرار دیا اور پی ایف ایف کے ساتھ کھیل کے معیار کو بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا

January 23, 2026

عالمی اقتصادی فورم کے پلیٹ فارم سے پاکستانی کھیلوں سے متعلق ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

انفانٹینو نے پاکستان کو “فٹبال کے لیے ایک شاندار ملک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے ساتھ مل کر ملک میں فٹبال کے معیار کو بہتر بنانے اور اس کھیل کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان میں فٹبال کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ فیفا کے صدر کا مستقبل قریب میں ہونے والا دورہ اس شعبے میں مثبت تبدیلیوں کی امید پیدا کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس اعلیٰ سطحی تعاون سے نہ صرف فٹبال کی بنیادی ڈھانچے کو فروغ ملے گا، بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نئے مواقع بھی کھلیں گے۔

فیفا کی جانب سے پاکستان پر توجہ ملک کے کھیلوں کے منظر نامے کے لیے ایک حوصلہ افزاء اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس خبر کو نوجوانوں نے خوب سراہا ہے، جنہوں نے اسے “پاکستانی فٹبال کے سنہری دور کا آغاز” قرار دیا ہے۔

یہ دورہ پاکستان اور فیفا کے درمیان باہمی تعاون کو ایک نئی سطح پر لے جائے گا، جس کے نتیجے میں تربیتی پروگراموں، جدید سہولیات کی تعمیر اور بین الاقوامی مقابلے منعقد کرنے کے راستے کھلیں گے۔

دیکھیں: بھارت میں افغان سفارت خانہ باقاعدہ طور پر امارتِ اسلامیہ کے حوالے، نئے ناظم الامور کی تاجروں سے ملاقات

متعلقہ مضامین

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بدر ایم او یو دفاعی صنعت، ٹیکنالوجی اور مشترکہ پیداوار میں تعاون بڑھانے کی اہم پیش رفت ہے۔

November 6, 2026

سعودی اتحاد نے مکہ ریجن کی جانب آنے والے ڈرون کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

November 6, 2026

چین نے ڈی ایف 61 بین البراعظمی میزائل کو راکٹ فورس میں شامل کرلیا، شمالی کوریا کے نئے تجربات اور جاپان کی جوہری پالیسی بھی عالمی توجہ کا مرکز بن گئی۔

November 6, 2026

مظفرگڑھ اور فیصل آباد کے افسوسناک واقعات نے رشتوں کے خلوص اور تحفظ کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جنہیں ہم اپنا محافظ اور ہمدرد سمجھتے ہیں، وہ حقیقت میں مددگار ہیں یا مکار؟

November 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *