مددگار یا مکار؟ جب محافظ ہی قاتل اور درندے بن جائیں

مددگار یا مکار؟

مظفرگڑھ اور فیصل آباد کے افسوسناک واقعات نے رشتوں کے خلوص اور تحفظ کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جنہیں ہم اپنا محافظ اور ہمدرد سمجھتے ہیں، وہ حقیقت میں مددگار ہیں یا مکار؟

عیدالفطر پر فضا علی کی نئی شروعات، تیسری شادی کا اعلان کر دیا

فضا علی نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی نئی زندگی کی جھلک دکھائی، جن میں ان کے شوہر اور بیٹی بھی موجود ہیں
فضا علی کی تیسری شادی

اداکارہ نے لکھا کہ 41 برس کی عمر میں انہیں وہ خوشی اور محبت ملی جس کا وہ طویل عرصے سے انتظار کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ ’مسز اعجاز خان‘ ہیں

March 22, 2026

کراچی: اداکارہ فضا علی نے عیدالفطر کے موقع پر اپنی تیسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اعجاز خان کے ساتھ سادگی سے نکاح کر لیا ہے۔

فضا علی نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی نئی زندگی کی جھلک دکھائی، جن میں ان کے شوہر اور بیٹی بھی موجود ہیں۔ تصاویر میں دونوں سادہ مگر خوبصورت لباس میں نظر آئے۔

اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ 41 برس کی عمر میں انہیں وہ خوشی اور محبت ملی جس کا وہ طویل عرصے سے انتظار کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ ’مسز اعجاز خان‘ ہیں اور مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

یاد رہے کہ فضا علی کی یہ تیسری شادی ہے۔ اس سے قبل ان کی پہلی شادی 2007 میں فواد فاروق سے ہوئی تھی جس سے ان کی ایک بیٹی ہے، جبکہ 2018 میں انہوں نے ایاز ملک سے دوسری شادی کی تھی جو بعد میں ختم ہو گئی تھی۔

دیکھئیے:ترکش فیشن انفلوئنسر عائشہ گل ایراسلان کی پراسرار موت، تحقیقات جاری

متعلقہ مضامین

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بدر ایم او یو دفاعی صنعت، ٹیکنالوجی اور مشترکہ پیداوار میں تعاون بڑھانے کی اہم پیش رفت ہے۔

November 6, 2026

سعودی اتحاد نے مکہ ریجن کی جانب آنے والے ڈرون کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

November 6, 2026

چین نے ڈی ایف 61 بین البراعظمی میزائل کو راکٹ فورس میں شامل کرلیا، شمالی کوریا کے نئے تجربات اور جاپان کی جوہری پالیسی بھی عالمی توجہ کا مرکز بن گئی۔

November 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *