آپریشن سندور پر بھارتی پارلیمنٹ میں بحث پر دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت خان کا کہنا ہے کہ پاکستان آپریشن سندور پر ہندوستانی رہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے، اس طرح کے بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔
ترجمان نے پاکستان آپریشن سندور پر ہندوستانی رہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا۔ بھارتی حملے سے بے گناہ بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اشتعال انگیز بیانات کی بجائے ثبوت سامنے لائے اور حقائق کو تسلیم کرے کیونکہ اب دنیا بھر کے تمام ممالک اور میڈیا حقیقت سے آشکار ہو چکے ہیں۔
دیکھیں: بھارت معرکہ حق میں شکست کے بعد پراکسی جنگ پر اُتر آیا ہے؛ آرمی چیف عاصم منیر
