ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے تین اہم سرغنہ سمیت آٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

October 4, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کو بچانے کے لیے ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے، اور اس صورت میں پی ٹی آئی کے لیے وہ اکیلے ہی کافی ہیں۔

October 4, 2026

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں بنیادی تعطل خیبر پختونخوا میں انسدادِ دہشت گردی پر تحریری تعاون نہ ملنے کی وجہ سے پیدا ہوا، جبکہ سویلین عمل سے متعلق الزامات کو مسترد کر دیا گیا۔

October 4, 2026

طویل مذاکرات میں حکومت کے بڑے پن کے باوجود پی ٹی آئی نے انسدادِ دہشت گردی اور نیشنل ایکشن پلان پر تعاون سے انکار کر کے انتشار کی راہ چن لی۔

October 4, 2026

سعودی عرب اور یمن نے بحیرہ احمر کی بحالی کیلئے حوثیوں کیخلاف مشترکہ فوجی کارروائی کا حتمی خاکہ تیار کر لیا۔

October 4, 2026

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے تھا مگر اپوزیشن ٹیم کو کے پی سے ڈکٹیٹ کیا گیا، کے پی حکومت کے عدم تعاون پر مذاکرات ناکام ہوئے۔

October 4, 2026

حماس کا غزہ امن معاہدے پر مثبت ردعمل؛ پاکستان کا خیر مقدم

اکستان کی وزارت خارجہ نےصدر ٹرمپ کے امن منصوبے پرحماس کے ردعمل کا خیرمقدم کیا ہے،ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ یہ ردعمل جنگ بندی اورخونریزی کے خاتمے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔
حماس کا غزہ امن معاہدے پر مثبت ردعمل؛ پاکستان کا خیر مقدم

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاحماس کابیان جنگ بندی کی نئی امید پیدا کررہا ہے،ہمیں اس موقع کو ضائع نہیں ہونےدینا چاہیے،پاکستان شراکت دار اور برادر ممالک سے ملکر امن کوششیں جاری رکھےگا، انشاء اللہ، فلسطین میں پائیدار امن ہمارا مقصد ہے۔

October 4, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نےفلسطین سے متعلق اپنے بیان میں کہا الحمدللہ! غزہ میں جنگ بندی پہلے سے زیادہ قریب ہے،پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا اور رہے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نےغزہ امن معاہدے پرصدر ٹرمپ اور مسلم قیادت کی کوششوں کو سراہتےہوئے کہاقطر،سعودی عرب،یو اے ای،ترکی،اردن،مصر،انڈونیشیا کا شکریہ،ان ممالک نےاقوام متحدہ اجلاس کے دوران صدرٹرمپ سے ملاقات کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاحماس کابیان جنگ بندی کی نئی امید پیدا کررہا ہے،ہمیں اس موقع کو ضائع نہیں ہونےدینا چاہیے،پاکستان شراکت دار اور برادر ممالک سے ملکر امن کوششیں جاری رکھےگا، انشاء اللہ، فلسطین میں پائیدار امن ہمارا مقصد ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی وزارت خارجہ نےصدر ٹرمپ کے امن منصوبے پرحماس کے ردعمل کا خیرمقدم کیا ہے،ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ یہ ردعمل جنگ بندی اورخونریزی کے خاتمے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نےکہا کہ اسرائیل فوری طور پر غزہ پرحملے بند کرے،یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی ناگزیر ہے،پاکستان نے غزہ میں انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی پر زور دیا،پاکستان نے صدر ٹرمپ کی امن کوششوں کو سراہا اورامید ظاہر کی کہ یہ اقدامات دیرپا اور جامع ثابت ہوں گے۔

ترجمان نےکہاکہ پاکستان فلسطینی عوام کی جدوجہد خود ارادیت سےمکمل اظہاریکجہتی کرتا ہے، پاکستان کےمؤقف کےمطابق فلسطین کی آزاد ریاست انیس سو سڑسٹھ کی سرحدوں پر قائم ہونی چاہئے اور القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہونا چاہئے۔

واضح رہےکہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کےبیس نکاتی امن منصوبے پرحماس کا جواب آگیا،قطری ثالثوں کوحماس کی جانب سےغزہ پلان پرباضابطہ جواب موصول ہوگیامزاحمتی تنظیم تمام یرغمالیوں کی رہائی اور لاشیں حوالےکرنےپرتیارہوگئی،ثالثوں کےذریعے فوری طورپرمذاکرات میں شامل ہونےپر آمادگی ظاہر کردی ہے،حماس نےٹونی بلیئر کےکردار کو مسترد کرتےہوئے موقف اپنایا کہ غزہ میں نظم ونسق کو فلسطینی ٹیکنوکریٹس کے حوالے کیا جائے۔

حماس نےواضح کیا کہ غاصب اسرائیل کےمکمل انخلا تک ہتھیارنہیں ڈالیں گے،غزہ کےمستقبل،فلسطینیوں کےحقوق سے متعلق معاملات بین الاقوامی قانونی فریم ورک کے متقاضی ہیں،عرب اسلامی اور عالمی کوششوں کیساتھ صدر ٹرمپ کی کوششوں کی بھی قدرکرتے ہیں،حماس کےجواب پر غزہ میں جشن کا سماں ہے۔

دیکھیں: حماس کا ٹرمپ امن منصوبے پر مثبت ردعمل، امریکی صدر کا اسرائیل کو غزہ میں بمباری روکنے کا حکم

متعلقہ مضامین

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے تین اہم سرغنہ سمیت آٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

October 4, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کو بچانے کے لیے ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے، اور اس صورت میں پی ٹی آئی کے لیے وہ اکیلے ہی کافی ہیں۔

October 4, 2026

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں بنیادی تعطل خیبر پختونخوا میں انسدادِ دہشت گردی پر تحریری تعاون نہ ملنے کی وجہ سے پیدا ہوا، جبکہ سویلین عمل سے متعلق الزامات کو مسترد کر دیا گیا۔

October 4, 2026

طویل مذاکرات میں حکومت کے بڑے پن کے باوجود پی ٹی آئی نے انسدادِ دہشت گردی اور نیشنل ایکشن پلان پر تعاون سے انکار کر کے انتشار کی راہ چن لی۔

October 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *